• KHI: Partly Cloudy 14.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 11.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 14.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 9.3°C
  • ISB: Sunny 11.5°C
شائع November 3, 2016

دنیا کے 10 خوشحال ترین ممالک



برطانیہ کے لیگاٹم انسٹیوٹ نے اپنی 10 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس درجہ بندی میں کسی ملک کی مالی حیثیت کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی، کام کرنے والے افراد کی تعداد کی شرح، روزمرہ میں کتنا آرام کرنے والے افراد سمیت 104 چیزوں کو مد نظر رکھا گیا۔

ان تمام عناصر کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں اقتصادی مساوات، کاروباری ماحول، طرز حکومت، صحت، تعلیم، تحفظ اور سیکیورٹی، ذاتی آزادی، قدرتی ماحول وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس درجہ بندی میں دنیا کے 149 ممالک کو شامل کیا گیا ، جس میں پاکستان 139 ویں نمبر پر رکھا گیا جبکہ بھارت 104، چین 90، افغانستان 148 ویں جبکہ بنگلہ دیش 114 ویں پر رہا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا خوشحال ترین ملک امریکا یا کوئی یورپی ملک نہیں، حالانکہ اس فہرست میں گزشتہ سات سال سے ناروے سرفہرست قرار پا رہا تھا مگر اس بار ایک نیا ملک سب سے خوشحال قرار دیا۔

اس فہرست میں دیئے گئے 10 خوشحال ترین ممالک درج ذیل ہیں:

10۔ برطانیہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

برطانیہ گزشتہ سال اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر تھا مگر رواں برس یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ووٹ دینے کے باوجود وہ چھلانگ لگا کر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جس کی وجہ وہاں کا بہترین کاروباری ماحول قرار دی گئی ہے۔

9۔ ڈنمارک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اسکینڈے نیویا کا خطہ بہترین طرز زندگی کے لیے شہرت رکھتا ہے اور اس خطے میں شامل ڈنمارک 9 ویں نمبر رہا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خطے کا سب سے کم خوشحال ترین ملک قرار پایا ہے۔

8۔ سوئیڈن

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سوئیڈن اپنے پڑوسی ملک ڈنمارک سے ایک نمبر اوپر ہے جو اقتصادی مساوات میں تیسرے اور طرز حکومت کی درجہ بندی میں 5 ویں نمبر پر ہے، تاہم مجموعی طور پر وہ 8 واں خوشحال ترین ملک قرار پایا ہے، حالانکہ گزشتہ سال اسے 5 ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔

7۔ نیدر لینڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ یورپی ملک تعلیم اور اقتصادی مساوات میں دوسرے نمبر پر رہا مگر مجموعی طور پر اس کے حصے میں 7 واں نمبر آیا۔

6۔ آسٹریلیا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ ملک 2015 میں ساتویں نمبر پر تھا اور رواں برس وہ اپنی پوزیشن ایک درجے بہتر کرنے میں کامیاب رہا۔

5۔ کینیڈا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

امریکا کا پڑوسی ملک دنیا کی سپر پاور کے مقابلے میں زیادہ خوشحال قرار دیا گیا ہے جہاں ذاتی آزادی، کاروباری ماحول اور سماجی دولت کے شعبوں میں یہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا جبکہ مجموعی طور پر 5 واں نمبر اس کے حصے میں آیا۔

4۔ سوئٹزر لینڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سیاحوں کے لیے جنت سمجھا جانے والا یہ یورپی ملک اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی وجہ اسے تعلیم کے شعبے میں نمبرون جبکہ طبی سہولیات کے شعبے میں تیسری پوزیشن ملنا ہے۔

3۔ فن لینڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

فن لینڈ خود کو اسکینڈے نیویا کا حصہ تسلیم نہیں کرتا مگر وہ یہ ماننے سے گریز نہیں کرتا کہ وہ شمالی یورپ کی خوشحال ترین ریاست ہے، اس فہرست میں اسے دنیا میں سب بہترین طرز حکومت والا ملک قرار دیا گیا ہے۔

2۔ ناروے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سات سال تک اس فہرست میں اسے دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار دیا گیا مگر رواں برس وہ اپنے اس اعزاز سے محروم ہوگیا ہے۔

1۔ نیوزی لینڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دنیا کا خوشحال ترین ملک نیوزی لینڈ کو قرار دیا گیا جو کہ سماجی دولت اور اقتصادی مساوات کے شعبوں میں بھی نمبرون رہا جبکہ طرز حکومت اور کاروباری ماحول کے حوالے سے اس کے حصے میں دوسرا نمبر آیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan khan Nov 04, 2016 02:39pm
NO DOUBT PAKISTAN IS THE BEST. IT DOES NOT REQUIRE ANY RATINGS.