• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بحری جہاز میں لگنے والی آگ بجھانے میں مشکلات

شائع November 1, 2016

حب: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک ناکارہ بحری جہاز میں ہونے والے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذوالفقار علی شاہ نے ڈان نیوز کو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

اطلاعات کے مطابق استعمال شدہ تیل بردار بحری جہاز میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حب کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بحری جہاز میں اب بھی 70 مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور آگ پر قابو پایا نہیں گیا تو مزید بحری جہازوں میں بھی آگ لگ سکتی ہے۔

بحری جہاز میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ حادثے کے وقت 100 کے قریب افراد وہاں موجود تھے جبکہ دھماکا ہوتے ہی متعدد مزدوروں نے سمندر میں چھلانگ لگاکر جان بچائی۔

پاک فوج کے اہلکار بحری جہاز میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش منتقل کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

آگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا — فوٹو: اے ایف پی

واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو سول ہسپتال کراچی منتقل کیا جارہا ہے — فوٹو: پی پی آئی

ریسکیو اہلکار زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

پاک بحریہ کی ایمبولینس گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے باہر آرہی ہے — فوٹو: آن لائن

جہاز کے ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی — فوٹو: پی پی آئی

جہاز میں لگنے والی آگ سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے — فوٹو: اے پی

ریسکیو اہلکار زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

واقعے کے بعد مزدوروں کی بڑی تعداد جمع ہے — فوٹو: اے ایف پی