• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm

عالمی مقابلے میں پاکستانی طالب علموں کی بڑی کامیابی

شائع November 1, 2016
بوسٹن میں کانسی کا تمغہ جیت کر خوشی کا اظہار کرتی پاکستانی ٹیم
بوسٹن میں کانسی کا تمغہ جیت کر خوشی کا اظہار کرتی پاکستانی ٹیم

12 انڈر گریجویٹ طالب علموں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے بوسٹن میں منعقد انٹرنیشنل جینیٹکلی انجینئرڈ مشین (آئی جی ای ایم) عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

5 لڑکیوں اور 7 لڑکوں پر مشتمل اس پاکستانی ٹیم کی 15 سال سے منعقد ہونے والے اس عالمی آئی جی ای ایم مقابلے میں پہلی شرکت تھی۔

ملک بھر سے منتخب طالب علم اس موسم گرما پشاور میں جمع ہوئے تاکہ پاکستان کو لاحق ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سینتھیٹک بائیولوجی کے اہم زمرے کٹنگ ایج کو استعمال میں لایا جاسکے۔

بوسٹن میں ہونے والے مقابلے میں 300 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں دنیا کے مشہور تعلیمی اداروں ہارورڈ اور اوکسفورڈ کی ٹیمز بھی شامل تھیں۔

پاکستانی ٹیم کے سپر وائزر اور محقق اور سیکوس یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو بائیوسائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ، ’ہمیں اس موقع کا انتظار تھا کہ ہم پاکستان میں سینتھیٹک بائیولوجی کو متعارف کراسکیں، اور اس سے بہتر راستہ کیا ہوسکتا ہے کہ طالب علموں کو کٹنگ ایج بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ کا موقع فراہم کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، اینڈروائڈ اور آئی او ایس کے دور میں ہم ونڈوز 95 سے نہیں کھیل سکتے، ملک میں لائف سائنس کے شعبے میں ترقی کی اشد ضرورت ہے۔

پچھلے برس اس مقابلے میں دنیا بھر کی 285 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 اکتوبر 2024
کارٹون : 25 اکتوبر 2024