• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

خیبرپختونخوا میں تبدیلی ہم لے کر آئیں گے، وزیراعظم

شائع October 28, 2016
وزیراعظم نواز شریف کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے موقع پر—۔ڈان نیوز
وزیراعظم نواز شریف کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کے موقع پر—۔ڈان نیوز

کوہاٹ: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 'تبدیلی' کے نعرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو تبدیل ہونا چاہیے اور وہ تبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔

کوہاٹ میں 3 ارب 90 کروڑ روپے کے گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 'اس صوبے میں اگر کوئی تسلی بخش کام ہو رہا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں نہ آتے۔'

وزیراعظم نے کہا 'میں آج کوہاٹ والوں کے لیے تحفہ لے کر آیا ہوں'، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے، اسے پورا کرتا ہے'۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 میں خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت آئے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ضلع کوہاٹ کی مختلف یونین کونسلوں کو گیس سپلائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس گیس منصوبے پر تقریباً 3 ارب 90 کروڑ لاگت آئے گی۔

اس گیس منصوبے سے کوہاٹ کی یونین کونسل خوشحال گڑھ اور چورلکی، استرزئی، شاہ پور، شیر کوٹ، نصرت خیل، علی زئی اور ڈھوڈہ کے عوام کو گیس فراہم ہو گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی سے کوہاٹ تک ریل سروس، کوہاٹ یونیورسٹی کے وومن کیمپس اور کوہاٹ میں بڑا ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایک ایسے وقت میں کوہاٹ کا دورہ کیا ہے جب 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے اور عمران خان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یا تو استعفیٰ دیں یا پھر خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024