• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:29pm

بولی وڈکیریئر پاکستانی اداکاروں کیلئے ’پائیدار‘ نہیں، میکال

شائع October 25, 2016
اداکار میکال ذوالفقار 3 بولی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں — فوٹو/ فائل
اداکار میکال ذوالفقار 3 بولی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں — فوٹو/ فائل

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی پر کئی نامور پاکستانی فنکار آواز اٹھا چکے ہیں، جن میں فواد خان، ماہرہ خان اور شان شاہد شامل ہیں جبکہ اب اداکار میکال ذوالفقار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔

میکال نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بولی وڈ اداکار اوم پوری اور نصیرالدین شاہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، اس پوسٹ میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اڑی حملہ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہونے پر حیران نہیں ہوئے، ’2009 میں میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا، ہر بار جب بھی دونوں ممالک کے درمیان کوئی سیاسی کشیدگی ہوتی تو اس کا شکار بہت سے شعبوں کے ساتھ فن بھی ہوتا ہے‘۔

میکال ذوالفقار اپنے کیریئر میں 3 بولی وڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں 2008 کی فلم ’شوٹ ایٹ سائٹ‘ ، 2011 کی فلم ’یو آر مائے جان‘ اور 2015 کی فلم ’بے بی‘ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو پاکستان سے باہر کام ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں،شان

میکال ذوالفقار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بولی وڈ میں کام کرنا پاکستانی اداکاروں کے لیے ’پرکشش مواقع‘ ہوتا ہے اور انہیں اب تک بولی وڈ سے کئی فلموں کی آفرز موصول ہوتی آرہی ہیں، تاہم ان کا یہ بھی مانا ہے کہ بولی وڈ میں کام کرنے کی ہسند کیریئر کے لیے پائیدار نہیں کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔

اداکار کے مطابق ’پاکستان میں ہمیں فن کے ذریعے کام کرنے کے بیشتر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں پھر وہ ثقافتی ہو، مقامی طور پر ہو، قومی سطح پر ہو، علاقائی ہو یا بین الاقوامی سطح پر ہو، ہمیں بس اپنی سوسائٹی سے بہتر سپورٹ کی ضرورت ہے، یہ پاکستانیوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے ملک کی صلاحیت کو سپورٹ کریں اور آگے بڑھائیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وقار سب سے پہلے ہے، ماہرہ خان

میکال ذوالفقار نے مزید کہا کہ ’میں دونوں ممالک کے درمیان امن پر پوری طرح سے بھروسہ رکھتا ہوں، بہت دکھ ہوتا ہے جب اس قسم کے مسائل پیدا ہوجائیں، یہ ہمیں جوڑنے کے بجائے علیحدہ کردیتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا سب سے بڑا نقصان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہوا ہے، جہاں ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے سے پابندی لگادی گئی ہے اور زی زندگی چینل پر پاکستانی ڈرامے نشر کرنا بند کردیئے گئے ہیں، وہیں پاکستان میں پیمرا نے ہندوستانی مواد پر بھی پابندی لگادی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024