• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

غیرت کے نام پر 3 خواتین کا قتل، ملزمان گرفتار

شائع October 24, 2016

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے پشاور کے علاقے تحکال سے ملنے والی 3 خواتین کے قتل کیس میں اہم پیش رفت کے دوران مقتولہ کے شوہر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ 11 اکتوبر کو پشاور کے علاقے تحکال سے 3 خواتین کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھی جن کی شناخت حسن بانو اور اس کی دو بیٹیوں سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خواتین کو زہر دینے کے بعد قتل کردیا تھا اور ان کی لاشوں کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے پشاور کے علاقے تحکال میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کا قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں جلادی تھی۔

مزید پڑھیں: میاں چنوں: غیرت کے نام پر 3 بچوں کی ماں قتل

پولیس ذرائع نے قتل کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیتے ہوئے ڈان کو بتایا کہ ایک اداکار، جو 'ڈسکو' کے نام سے معروف ہے، نے اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو اس کی عرفیت سے شناخت کیا تاہم اس کا اصل نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ادھر سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز عباس مجید مروت نے ڈان کو بتایا تھا کہ تحقیقاتی افسر واقعے کی تفتیش کررہے ہیں اور غیرت کے نام پر قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں 2 بہنیں قتل

اس سے قبل ڈان نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پشاور میں 3 خواتین کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں خاتون کا شوہر اور اس کا دیور شامل ہے، جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈسکو نامی اداکار کو پشاور جبکہ دوسرے ملزم عزیز اللہ کو افغان سرحد طورخم سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024