• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

10 روپے کا نیا سکہ جاری کرنے کا اعلان

شائع October 23, 2016

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر 24 اکتوبر 2016 کو 10 روپے مالیت کا نیا سکہ جاری کرے گا جس کی منظوری وفاقی حکومت پہلے ہی 17 جولائی کو دے چکی ہے۔

یہ نیا سکہ زرد رنگ کا ہوگا جبکہ اس کا وزن 5.50 گرام اور قطر 25.5ملی میٹر ہے۔

سکے کے ایک جانب روایتی ہلال اور ستارہ موجود ہے جبکہ چاند اور تارے کے اوپر ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ اردو میں درج ہے۔

چاند کے نیچے اور گندم کی دو ڈالیوں کے درمیان سکے کے جاری ہونے کا سال درج ہے۔

سکے کے دوسری رخ پر شاہ فیصل مسجد کی تصویر کو کندہ کیا گیا ہے جس کے اوپر فاختائیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مسجد کے عکس کے نیچے واضح الفاظ میں 10 کا ہندسہ درج ہے جبکہ سکے کے نچلے جانب اردو میں ’10 روپیہ‘ لکھا گیا ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کلٹر رفیق کسباتی نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ حکومت 10 روپے مالیت کے سکے جاری کرے گی البتہ اس سے قبل 10 روپے کے یادگاری سکے جاری کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آخری بار حکومت نے چین کی 60 ویں یوم آزادی کے موقع پر اکتوبر 2009 میں چینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 10 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح بے نظیر بھٹو کی پہلی برسی، 2003 میں محترمہ فاطمہ جناح کی 110 ویں سالگرہ اور اگست 1998 میں پاکستانی سینیٹ کے 25 سال مکمل ہونے پر اگست 1998 میں 10 روپے کے یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے‘۔

یہ خبر 23 اکتوبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


تبصرے (1) بند ہیں

ajmal khan Oct 24, 2016 12:03am
سکے کا رواج ختم کرانے کے بعد پھر اس کے اجراکی منطق سمجھ سے بالا تر ہے اچھا ہے گلے سڑے نوٹ سے تو لوگوں کو نجات ملے گی اسی طرح دیگر مالیت کے بھی سکے جاری کردیے جائیں مثلاً پچاس ، سو، پانچ سو ہزار اور پانچ ہزار کے سکے تاکہ نوٹ سے نجات ہی مل جائے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ڈیزائن میں تمام صوبوں کی تمائندگی رکھی جائے تاریخی عمارت یا ثقافتی عکس سکوں میں نمایاں ہونا چاہیے۔ قدرتی شاہکار بھی منتخب کیے جا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024