• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستانی فنکاروں پر پابندی قوم پرستی نہیں مذاق ہے، پوجا بھٹ

شائع October 21, 2016
پوجا بھٹ کے مطابق پاکستانی اداکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے — فوٹو/ فائل
پوجا بھٹ کے مطابق پاکستانی اداکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ اور ہدایت کارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کوئی قوم پرستی نہیں بلکہ سکول کے بچوں کا مذاق ہے۔

بولی وڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پوجا بھٹ کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ہندوستان میں جو پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگائی گئی ہے اسے کسی صورت میں بھی قوم پرستی کا نام نہیں دیا جاسکتا، انہوں نے اسے اسکول کے بچوں کا آپس میں کیا جانے والا مذاق بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کا الٹی میٹم

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انڈین فلم ایسوسی ایشن نے پاکستان فنکاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس پابندی کے خلاف پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بھی کئی مرتبہ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو بھی اس پابندی کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

پوجا بھٹ کے علاوہ ہدایت کار زویا اختر کا بھی اس پابندی کے خلاف کہنا تھا کہ ’یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ ایک فلم ساز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کرن جوہر نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے، حکومت لوگوں کو ویزا فراہم کرتی ہے، لوگوں کے لیے ہندوستان میں کام کرنا غیر قانونی نہیں‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Armaan Oct 21, 2016 05:55pm
Agreed

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024