• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
شائع October 20, 2016

’دنگل‘ یا ’سلطان‘، بہتر کون ہوگا؟

بولی وڈ کے دو سب سے کامیاب اداکار عامر خان اور سلمان خان کی رواں سال آنے والی فلمیں ’سلطان‘ اور ’دنگل‘ کئی دلچسپ وجوہات کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

جہاں سلمان خان اپنے دبنگ سٹائل سے مداحوں کا دل جیت لیتے ہیں وہیں عامر خان ہر سال میں ایک فلم دینے کے فارمولے کے ساتھ انوکھے اداکار مانے جاتے ہیں۔

سب سے دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سال ان دونوں ہی اداکاروں کی ایک فلم سامنے آئی، سلمان کی ’سلطان‘ عید پر ریلیز کی گئی جبکہ عامر کی ’دنگل‘ 23 دسمبر کو سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں: 'سلطان' کا پہلا ٹریلر، سب کچھ سامنے آگیا؟

حیران کن بات یہ ہے کہ ان دونوں ہی فلموں میں مرکزی اداکار پہلوان بنے ہیں اور جس دن سے ان فلموں کے بننے کی خبریں سامنے آئیں تھیں اس ہی دن سے ان کے مداح اس بات کا فیصلہ کرنے میں مصروف ہیں کہ بہتر فلم اور بہتر پہلوان کون بنے گا؟

جہاں سلمان خان کی ’سلطان‘ اس سال کی سب سے بلاک بسٹر ہٹ کے طور پر سامنے آئی وہیں عامر خان کی ’دنگل‘ کے ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

بہت سے لوگوں کا ایسا بھی کہنا ہے کہ عامر خان کی فلم کا ٹریلر سلمان خان کی فلم سے بہت بہتر نظر آرہا ہے۔

اب جبکہ دونوں ہی فلمیں پہلوانی پر بنائی گئی ہیں تو اس کے ٹریلر کو دیکھ کر 5 ایسے لمحات توجہ کا مرکز بن گئے جو ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔

دونوں فلموں کے ٹریلر کی شروعات پہلوانی سے ہوئی

جہاں سلمان خان اکھاڑے میں پہلوانی کرتے نظر آئے وہیں عامر خان رنگ میں کشتی کے کرتب دکھاتے ہوئے، تاہم اس بات کا فیصلہ دیکھنے والوں نے کرنا ہے کہ بہتر انداز میں پہلوانی کس نے کی۔

فلم میں موجود خواتین کی کشتی

جہاں سلمان خان کی فلم میں اداکارہ انوشکا شرما نے پہلوانی دکھا کر لوگوں کے دل جیتے، وہیں عامر خان کی فلم میں موجود اداکارائیں بھی کسی سے کم نظر نہیں آئیں، تاہم جو بات توجہ کا مرکز بنی تو وہ ان کی کشتی فلمانے کا انداز تھا جو کہ کافی ملتا جھلتا لگا۔

ویسپا سکوٹر کی انٹری

فلم کے کچھ سینز میں دونوں اداکار ہریانہ کی گلیوں میں سکوٹر چلاتے نظر آئے جو کہ بہت حد تک ایک ہی انداز کا سین محسوس ہوتا ہے،

یہ بھی پڑھیں: عامر کی ’دنگل‘ بااختیار خواتین کی کہانی

ہریانوی بولنے کا انداز

فلم میں دونوں اداکار ہریانوی بولتے نظر آئے اور اگر دیکھا جائے تو عامر کا ہریانوی بولنے کا انداز سلمان خان سے بہت حد تک بہتر نظر آتا ہے۔

پہلوانی کے بعد موٹاپا

جہاں سلمان خان کی فلم میں پہلوانی چھوڑنے کے بعد ان کا بڑھا ہوا وزن دکھایا گیا تھا وہیں عامر خان کی ’دنگل‘ میں بھی انہیں کئی مناظر میں موٹا پیش کیا گیا ہے جو کہ ایک پہلوان کی کمزوری مانا جاتا ہے۔


یہ وہ مشابہت تھیں جو کہ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر نظر آئیں، تاہم ان دونوں فلموں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے، جہاں سلمان خان کی ’سلطان‘ ایک ایسے نوجوان لڑکے پر بنائی گئی، جو ایک پہلوان لڑکی کی محبت میں مبتلہ ہونے کے بعد خود بھی پہلوان بن جاتا ہے اور ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرتا ہے، وہیں عامر خان کی ’دنگل‘ مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جو اپنی بیٹیوں کو گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پہلوانی کی تربیت دیتے ہیں۔

عامر خان کی فلم کا اہم مقصد خواتین کو بااختیار پیش کرنا ہے جبکہ سلمان خان کی فلم ہمیشہ کی طرح مرکزی کردار کے ارد گرد ہی گھومتی نظر آئی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Lyrics Bling Oct 20, 2016 11:51pm
Dangal Is A Great Movie Than Sultan. It's Amir Khan. Now Bajrangi Bhaijan Record Is Going To Get Down
Jawad Oct 21, 2016 10:15am
سلمان خان نے عامر خان کی فلم کو کاپی کیا ھے۔عامرخان بہت بڑااداکار ھے۔عامرخان کی دنگل سلمان خان کی سلطان سے بہترھے۔اگرفلم سلطان کاپی نہ ھوتی تو وقت سے پہلے ریلیزنہ ھوتی۔وقت سے پہلے ریلیزکرکے یہ بتایاگیاھے کہ عامرخان کی فلم دنگل سلمان خان کی فلم سلطان کی نقل ھے۔سلمان خان فلم سلطان ایک فراڈھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔