• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
شائع October 20, 2016 اپ ڈیٹ October 21, 2016

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے ٹی ٹوئنٹی اسٹارز نے شرکت کی۔

ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عزم ظاہر کیا اور دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا۔

ڈرافٹ کی تقریب میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم، شین واٹسن، ڈیوین براوو، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، آئن مورگن اور کرس گیل سمیت 414 کھلاڑیوں کے نام شامل کیے گئے تھے جن میں سے ٹیموں نے من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

لیگ کا دوسرا ایڈیشن آئندہ سال فروری اور مارچ میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کا اعلان کیا۔ فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا۔ فوٹو اے ایف پی

برینڈن میک کولم ڈرافٹ کی تقریب میں منتخب ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل تھے۔ فوٹو اے ایف پی

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر سے اپنی شرٹ وصول کرتے ہوئے مسرور نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

کرس گیل کی خدمات کراچی کنگز نے حاصل کیں جنہوں نے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ فوٹو اے ایف پی

شاہد آفریدی پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی سے اپنی شرٹ وصول کرتے ہوئے، انہوں نے قیادت ڈیرن سیمی کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کی تقریب کا ایک منظر۔ فوٹو اے ایف پی

مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان وسیم اکرم اور ٹیم کے کپتان مصباح الحق تقریب کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تمام فرنچائز مالکان کو اعزازی ٹیسٹ کیپ کی شیلڈ پیش کی۔ فوٹو اے ایف پی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ندیم عمر سے اپنی شرٹ لیتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

عالمی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل اپنی ٹیم کراچی کنگز کی شرت دکھاتے ہوئے جبکہ ان کے ساتھ انگلش کھلاڑی روی بوپارہ بھی موجود ہیں۔ فوٹو اے ایف پی