• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

برطانوی پٹرولنگ مشقوں میں پاک فوج کا گولڈ میڈل

شائع October 20, 2016

پاک فوج کی ٹیم نے برطانوی فوج کے زیر اہتمام ہونے والی پٹرولنگ کی مشقوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ڈیفنس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’اس سال پاک فوج کے کور اول، 37 ویں ڈویژن پنجاب 59 کے جوانوں نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین پٹرول ایکسرسائز میں پاک فوج کی نمائندگی کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا‘۔

اسی طرح آرمی ویلز نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے لیے پھر نمایاں اعزاز، ہر سال ان کی پرفارمنس مزید نکھر جاتی ہے، انہوں نے سخت محنت سے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اسی ایونٹ میں پاک فوج کے جوانوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ اس میں دنیا بھر کی 140 مسلح افواج کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

برطانوی فوج کی 160 ویں انفینٹری بریگیڈ اور ویلز ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام ہر سال ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل پٹرولنگ مشقیں ذہنی و جسمانی مضبوطی کا تقاضہ کرتی ہے اور اسے برطانوی فوج کے ٹریننگ کیلنڈر میں اہم مقام حاصل ہے۔

بین الاقوامی سطح پر ان مشقوں کو فوجی جوانوں کے لیے انتہائی سخت تصور کیا جاتا ہے اور اس میں حصہ لینے والے یونٹس کو ویلز میں کیمبرین کی پہاڑیوں اور دیگر دشوار گزار علاقوں میں 48 گھنٹوں سے کم وقت میں 50 میل کے علاقے میں مختلف اقسام کی فوجی مشقیں کرنی ہوتی ہیں۔


تبصرے (1) بند ہیں

Ahmad Oct 20, 2016 12:51pm
Congratulations Pak Army. We proud of you.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024