• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی ’کبڈی‘

شائع October 19, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ کا پہلا ٹیزر آج ریلیز کیا گیا جو کافی دلچسپ ہے۔

اس فلم کے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان سمندر کے کنارے پر موجود ہیں اور پانی کے ساتھ کبڈی کھیل رہے ہیں، بعد ازاں اس ٹیزر میں 23 سالہ عالیہ اور 50 سالہ شاہ رخ کو سائیکل چلاتے بھی دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی میں تین لڑکے آتے ہیں تاہم اسے اپنی زندگی کو بہتر کرنے کے لیے ایک ماہر نفسیات کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ماہرہ نفسیات کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ باقی کرداروں میں علی ظفر، ادیتیہ روئے کپور اور کنال کپور نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایت کاری گوری شندے نے دی ہیں جبکہ پروڈکشن کا ذمہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے اٹھایا ہے۔

گوری شندے کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ فلم کے ٹیزر تین حصوں میں ریلیز کریں گی اور انہیں امید ہے کہ یہ مداحوں کو پسند آئیں گے۔

شاہ رخ خان نے اس فلم کا ایک پوسٹر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں وہ اور عالیہ بھٹ موجود ہیں۔

فلم ’ڈیئر زندگی‘ رواں سال 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025