• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
شائع October 19, 2016

فرانسیسی رنر ماہے ڈین مخیسی بینابد 2014 کی یورپیئن چیمپیئن شپ میں انتہائی تیزی سے اختتامی لائن کی جانب بھاگے جا رہے تھے اور اختتامی لائن کے قریب پہنچ کر انہوں نے فرط جذبات سے اپنی قمیض اتار کر جشن منانا شروع کردیا لیکن اگلے ہی لمحے جو ہوا وہ ان کیلئے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا۔

تین ہزار اسٹیپل چیز کے مقابلے میں شرٹ اتارنے پر انہیں مقابلے سے نااہل قرار دیتے ہوئے فتح چھین لی گئی جس پر ایتھلیٹ نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس حرکت پر مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔

ہر کھیل میں ہی شرٹ اتاری جا سکتی ہے لیکن ایتھلیٹکس میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

یہاں ہم دنیا کے مختلف کھیلوں میں ایسے ہی چند عجیب و غریب قوانین کا تذکرہ کر رہے ہیں جو شاید ہی آپ کے علم میں ہوں گے۔

گالف

گالف میں اگر آپ اپنے اسکور کارڈ پر دستخط نہیں کرتے تو آپ کو نااہل قرار دے دیا جاتا ہے۔ دستخط کرنا اس بات کی ضمانت آپ اسکور سے متفق ہیں لہٰذا اگر آپ دستخط نہیں کرتے تو وہ آفیشل نہیں ہو گا اور کھلاڑی کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

ٹینس

ٹینس کے میچ میں اگر آپ پوائنٹ کا آغاز ٹوپی پہن کر کرتے ہیں تو آپ کو اس کا اختتام بھی اسی طرح ٹوپی پہن کر کرنا پڑتا ہے۔ اگر اسے پوائنٹ کے درماین اتار دیا جائے تو پھر اس پوائنٹ کو دوبارہ کھیلا جاتا ہے۔

فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے 2012 کے یو ایس اوپن کے میچ کے دوران اس قانون کی زد میں آئے تھے۔

ایتھلیٹکس

ریس کے دوران شرٹ اتارنا ممنوعی ہے اور ایسا کرنے پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ فرانسیسی رنر ماہے ڈین مخیسی بینابد کو 2014 کی ریس کے دوران شرٹ اتارنے پر نااہل قرار دے دیا گیا اور وہ اپنے گولڈ میڈل سے محروم ہو گئے۔

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی

کرکٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے تین منٹ کے اندر دوسرا بیٹسمین میدان میں نا اترے تو انہیں ٹائم آؤٹ کر دیا جاتا ہے۔ تاہم سخت کرکت قوانین کے سبب اس طرز کا کوئی واقعہ آج تک علم میں نہیں آیا اور کسی انٹرنیشنل میچ میں ایسا نہیں ہوا۔

فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

شو جمپنگ

اس مقابلے میں شرکت کرنے والے گھوڑوں کیلئے ضروری ہے کہ ان کی ٹانگوں پر کٹ یا کٹے ہوئے کا نشان نہ ہو کیونکہ چند لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے اونچی چھلانگ لگانے کیلئے حوصلہ افزائی ہوتی ہے لہٰذا یہ قانون بنایا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

واٹر پولو

اولمپک واٹر پولو میں کروچ ایریا میں پکڑنا، مارنا یا لاتیں مارنا منع ہے جبکہ حریف کھلاڑی کے چہرے پر پانی بھی نہیں مارا جا سکتا۔

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی

فارمولا ای ریس

ریس کے دوران جس ڈرائیور کا ٹوئٹر پر سب سے زیادہ ذکر ہو رہا ہوتا ہے اسے اپنی گاڑی کی الیکٹرک موٹر کیلئے ایک اضافی پاور فراہم کی جاتی ہے۔

ہانک کانگ میں ہونے والی فارمولا ای کا ایک منظر۔ فوٹو اے ایف پی
ہانک کانگ میں ہونے والی فارمولا ای کا ایک منظر۔ فوٹو اے ایف پی

شطرنج

اگر خاتون کھلاڑی نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہو تو اسے مقابلے کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے، اگر ان کا حریف کھلاڑی شکایت کرے تو ججوں کا پینل اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا خاتون کھلاڑی نے مناسب لباس پہنا ہے یا نہیں۔

فوٹو اے ایف پیe
فوٹو اے ایف پیe

تیراندازی

ہر تیر پر تیر انداز کے نام کے ابتدائی حروف یا پورا نام لکھا ہونا چاہیے جبکہ ایک تیز چلانے کیلئے 40 سیکنڈ کا وقت ہوتا ہے۔

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی

بیچ والی بال

ہر ٹیم کو مختلف رنگ کا لباس پہننا ضروری ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں ایک جیسا لباس پہن آئیں تو ایک سکا اچھال کر ٹاس کیا جاتا ہے جس کے بعد فیصلہ ہوتا ہے کہ کس ٹیم کو جا کر کپڑے تبدیل کرنے ہیں۔

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

تبصرے (1) بند ہیں

EMRAN Oct 20, 2016 11:06am
Beach Vollyball zabardast