• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’مجبور‘ کرن جوہر کا بھی پاکستانی فنکاروں کےساتھ کام سے انکار

شائع October 18, 2016
کرن جوہر — اسکرین شاٹ
کرن جوہر — اسکرین شاٹ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہورہا ہے اور بولی وڈ کامیاب ہدایت کار کرن جوہر نے بھی آخر کار ’مجبور‘ ہوکر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

کرن جوہر کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ طویل عرصے سے تنازع کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کی شمولیت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی سینماؤں میں فواد کی نئی فلم کی نمائش سے انکار

اوڑی حملے میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت میں انتہا پسند تنظیموں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے سوالات اٹھانا شروع کردیے تھے جس کے بعد انڈین فلم ایسوسی ایشن نے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی۔

اس تمام واقعات کے بعد بھی کرن جوہر ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھاتے نظر آئے تاہم آخر کار وہ بھی انتہا پسند تنظیموں کے سامنے جھک گئے ہیں۔

کرن جوہر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ وہ حالات بہتر ہونے تک اب کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پاکستانیوں کے ساتھ فلم بنانے والوں کو گلیوں میں ماریں گے'

کرن کا مزید کہنا تھا کہ ’میری خاموشی کے بعد کئی لوگوں نے ایسا سوچنا شروع کردیا جیسے میں اپنے ملک کے خلاف ہوں، میرے لیے سب سے پہلے میرا ملک ہے، جب میں نے اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کی تو اس وقت حالات کچھ اور تھے، اس وقت ہماری حکومت خود پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش میں جڑی ہوئی تھی، حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اب سے کسی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کروں گا‘۔

کرن نے اس ویڈیو میں لوگوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز میں ساتھ دیں، ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک بات سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری فلم میں تقریباً 300 ہندو افراد نے اپنا خون پسینہ بہا کر کام کیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اس فلم پر ہونے والا فساد ان کے لیے انصاف ہے، مجھے امید ہے کہ سب ان حالات کو سمجھیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'مودی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر معذرت کیوں نہیں کرتے'

واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان صرف ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں تاہم رنبیر کپور، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں ماہ 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024