• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آسٹریلوی ٹینس اسٹارپر8 ہفتوں کی پابندی عائد

شائع October 17, 2016
کیرگیوس کو شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے مرحلے میں جرمن کھلاڑی سے شکست ہوئی تھی—فوٹو: اےپی
کیرگیوس کو شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے مرحلے میں جرمن کھلاڑی سے شکست ہوئی تھی—فوٹو: اےپی

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) نے عالمی نمبر14 آسٹریلیا کے نک کیرگیوس کو خراب رویے پر 8 ہفتوں کے لیے پابندی اور 25 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔

کیرگیوس شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے مرحلے میں جرمن کھلاڑی میشا زوارف کے ہاتھوں 3-6 اور 1-6 سے شکست کے بعد کورٹ چھوڑنے سے قبل ہی تماشائیوں سے الجھ پڑے تھے۔

کیرگیوس نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'پورے سیزن میں انجریز اور دیگر چینلجز کا شکار رہا اور شنگھائی اوپن میں میری ذہنی اور جسمانی طاقت جواب دے گئی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'تاہم یہ کوئی بہانہ نہیں ہے اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ مجھے مداحوں، پوری دنیا اور شنگھائی میں ٹورنامنٹ کے منتظمین سے معذرت کرنے کی ضرورت ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی ماسٹر: جوکووچ باہر، مرے فائنل میں

اے ٹی پی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کرس کرموڈ نے کہا کہ 'شنگھائی میں نک کا رویہ کھیل اور مداحوں کے لیے ناقابل قبول تھا اور ہم ان کی جانب سے معذرت کے باوجود اس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں'۔

دوسری جانب سے ٹینس آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کیرگیوس نے سائیکلوجیکل مدد حاصل کرنے کی حامی بھری ہے جس کے بعد ان کی پابندی 3 ہفتوں تک محدود ہوگی۔

عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار اینڈی مرے نےشنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں اسپین کے باتستا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024