• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'مودی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر معذرت کیوں نہیں کرتے'

شائع October 16, 2016 اپ ڈیٹ October 17, 2016

بولی وڈ ڈائریکٹر انوگراگ کشیپ نے پاکستانی فنکاروں کے کام کے باعث مشکلات کی زد میں آنے والے ڈائریکٹرز کی مدد کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو تنقدی کا نشانہ بنایا ہے۔

انوراگ کشیپ جو پہلے بھی کافی تنازعات کا حصہ رہ چکے ہیں، نے نریندرا مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریافت کیا ہے کہ فواد خان کو اپنی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں لینے کے باعث ممکنہ پابندی کا سامنا کرنے والے کرن جوہر کو مشکل کا سامنا کیوں ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نے خود اس وقت پاکستان جاکر اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کی، جب بھارت میں اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ جاری تھی۔

انوراگ کشیپ نے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے اس دوغلے معیار کی شکایت کی۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا 'نریندرا مودی، سر آپ نے 2 دسمبر کو پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر معافی نہیں مانگی، اس وقت جب کرن جوہر اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے؟ کیوں؟

خیال رہے کہ اڑی حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم انڈین پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ جن فلموں میں پاکستانی اسٹار اس وقت کام کررہے ہیں، ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مگر بھارتی سینماﺅں کے مالکان نے ان فلموں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستانی فنکار موجود ہوں گے اور کرن جوہر کی فلم کو سب سے زیادہ جھٹکا لگنے کا امکان ہے جو رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہورہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Tabbasum Oct 16, 2016 11:27pm
Pathar per paani dalne say, pathar naram nahi hota, ye Mr. Modi ka dil bhi pathar kay barabar hae. Bhagwan oon logo ko pasand nahi karta jis ka dil pathar jaisa ho.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024