• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارتی سینماؤں میں فواد کی نئی فلم کی نمائش سے انکار

شائع October 14, 2016 اپ ڈیٹ October 15, 2016

بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو پاکستانی اداکار فواد خان کے سینز کے ساتھ تو سنسر بورڈ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اب ایک نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے جانب جاری حالیہ کشیدگی سے سب سے زیادہ مسائل کا سامنا کرن جوہر کی فلم ’سے دل ہے مشکل‘ کو کرنا پڑ رہا ہے جس میں فواد خان کا ایک مختصر تاہم اہم کردار موجود ہے۔

حال ہی میں شائع رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی سینما مالکان کی ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان فلموں کی نمائش نہیں کریں گے جن میں پاکستانی اداکار شامل ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کا الٹی میٹم

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کچھ روز بعد ریلیز ہونے والی ہے تاہم فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسرز کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں جس میں ماہرہ خان شامل ہیں۔

ایک میٹنگ کے بعد سینما مالکان کی ایسوسی ایشن کے صدر نتین داتار کا کہنا تھا کہ ’ہم تمام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسی کسی فلم کی نمائش نہ کریں جن میں پاکستان کے فنکار شامل ہوں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے اس حوالے سے فلمی صنعت کے اور کئی فنکاروں سے بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں‘۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے رواں سال ستمبر میں پاکستان کے نامور فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد فلم ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Makhfi Oct 14, 2016 06:59pm
Thank you Jinnah Sb. Real ugly face of Indian secularism is revealing itself

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024