• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں ماہرہ کا مرکزی کردار

شائع October 13, 2016
ماہرہ خان، شعیب منصور کی اگلی فلم 'ورنہ' میں مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں—۔
ماہرہ خان، شعیب منصور کی اگلی فلم 'ورنہ' میں مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں—۔

'بول' اور 'خدا کے لیے' جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے پاکستانی فلمساز اور ہدایتکار شعیب منصور اب اپنی نئی فلم 'ورنہ' بنانے جارہے ہیں۔

اور صرف یہی نہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم سب کی فیورٹ ماہرہ خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

اپنی فلم کا اعلان کرنے کے موقع پر ڈائریکٹر شعیب منصور کا کہنا تھا، 'یہ فلم پاکستان کے ایک مرد کی جانب سے بنائی جارہی ہے تاکہ دنیا کے مردوں پر زور دیا جائے کہ وہ خواتین کو سنیں، اس سے خواتین کو اپنے لیے بولنے کا حوصلہ ملے گا، خدا کے لیے بول ورنہ۔۔۔'

اس فلم کے مصنف بھی شعیب منصور ہیں۔

دوسری جانب ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا، 'شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' کے ڈسٹری بیوٹرز بننے پر ہم سب بہت خوش ہیں، وہ ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں اور ہمارے دل کے قریب موضوعات پر ان کے خیالات بھی ہمارے جیسے ہی ہیں'۔

ان کا کہنا تھا، 'شعیب منصور کی فلمیں کمرشل ہوتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان میں اُس موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کا پیغام بہت مضبوط ہو'۔

سلطانہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم اس حوالے سے مزید پر امید ہیں کہ شعیب منصور کی یہ فلم ان کی پچھلی فلموں کے مقابلے میں مزید کامیاب ہوگی۔'

شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' اگلے برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024