• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نرگس فخری کی 12 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع October 6, 2016

امریکا میں ماڈلنگ سے سامنے آنے والی اداکارہ نرگس فخری نے ویسے تو شہرت 2011 میں فلم ’راک اسٹار‘ سے حاصل کی تاہم انہیں نے امریکا میں اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں ہی کردیا تھا۔

اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ امریکا نیکسٹ ٹاپ ماڈل (America's Next Top Model) کے لیے آڈیشن دے رہی ہیں۔

اس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے کیوں کہ نرگس فخری اپنے کیریئر کے آغاز میں آج کے مقابلے میں کافی مختلف نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 24 سالہ نرگس فخری آڈیشن دیتے وقت کافی نروس تھیں اور اس دوران انہوں نے بہت سی غلطیاں کی تاہم اس کے باوجود انہوں نے وہاں موجود لوگوں کا دل جیت لیا اور اس مقابلے میں اپنی جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ 36 سالہ نرگس فخری نے بولی وڈ میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں تو نہیں دی تاہم ان کی اداکاری کو شائقین کا مثبت ردعمل موصول ہوتا ہے۔

ان کی آخری ریلیز فلم ’بنجو‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024