• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
شائع October 6, 2016

پاکستانی جاسوس کبوتر کے خلاف مزید ثبوت جاری

ندیم ایف پراچہ

مئی 2015 میں بھارتی حکام نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ بھارتی خفیہ ادارے را کے مطابق اس کبوتر 'غٹرغوں خان' کو خصوصی طور پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے تربیت دی تھی تاکہ یہ جاسوس مشن پر بھارتی سرزمین پر جا سکے۔

اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے را نے چند تصاویر جاری کیں (جو کہ را کے طوطے نے لی تھیں) جن میں کبوتر کو بھارت کی مختلف جگہوں پر جاسوسی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف تباہ کن کارروائیوں کے بعد بھارت نے غٹرغوں خان کی چند مزید تصاویر جاری کر دی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنوری 2016 میں بھارتی اداکار اوم پوری کی مدد سے جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

ذیل میں بھارتی حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کا دوسرا سیٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

غٹرغوں خان کا آئی ایس آئی کارڈ


ایک معصوم بھارتی لڑکی غٹرغوں خان کے ساتھ سیلفی کھینچ رہی تھی کہ اس نے اس پر حملہ کر دیا۔


ایجنٹ ونود میاؤں نامی بلی، جسے را نے غٹرغوں خان کو پکڑنے کے لیے خصوصی تربیت دی ہے۔


غٹرغوں خان کی جانب سے دہلی کے ایک ریسٹورنٹ میں چھوڑی گئی پرچی، جس میں بھارتیوں کو چڑانے کے لیے گوشت کھانے کا کہا گیا ہے۔


غٹرغوں خان سے برآمد ہونے والا ایک پروپیگنڈا پوسٹر


مشہور ٹی وی اینکر اور محبِ وطن ارناب گوسوامی غٹرغوں خان کی تلاش میں شامل ہوگئے ہیں۔


ایجنٹ ونود میاؤں غٹرغوں خان اور ایک اور پاکستانی دہشتگرد ماہرہ خان کی فائل کا بغور مطالعہ کرتے ہوئے۔


ایک بھارتی فارینسک ماہر پاکستان سے درآمد کردہ کتاب میں موجود غٹرغوں خان کے خاکے کے اندر ممکنہ خفیہ پیغام تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


سابق پاکستانی اور اب بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان غٹرغوں خان کی گرفتاری کے لیے بننے والی خصوصی ٹیم میں رضاکارانہ شمولیت کے لیے ٹیسٹ دیتے ہوئے۔ خان نے بھارت میں اپنے قیام کے دوران 689 پاؤنڈ وزن گھٹایا ہے اور اب وہ مضبوط اور فٹ بھارتی ہیں جو دہشتگرد کبوتر پکڑ کر ان کے بارے میں ٹوئیٹ کر کے اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہے۔


غٹرغوں خان سے برآمد ہونے والا ایک اور پروپیگنڈا پوسٹر


صدر اوباما اپنی کابینہ کے ارکان کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی دہشتگردی کے خلاف پیش کیے گئے ثبوت دکھا رہے ہیں۔


ایجنٹ ونود میاؤں کا اسسٹنٹ، ایجنٹ طوطاناتھ۔


پاکستانی اداکاراؤں پر بھارت میں پابندی لگنے کے بعد کچھ فلمیں ادھوری رہ گئیں، تو پاکستانی اداکاراؤں کی کمی پوری کرنے کے لیے محبِ وطن بھارتی شہری اور اداکار انوپم کھیر سامنے آئے اور فلمیں مکمل کرنے میں ڈائریکٹرز کی مدد کی۔


ندیم ایف پراچہ ثقافتی تنقید نگار اور ڈان اخبار اور ڈان ڈاٹ کام کے سینئر کالم نگار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معاشرتی تاریخ پر اینڈ آف پاسٹ نامی کتاب بھی تحریر کی ہے۔

ٹوئٹر پر فالو کریں: NadeemfParacha@


ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

ندیم ایف پراچہ

ندیم ایف پراچہ ثقافتی تنقید نگار اور ڈان اخبار اور ڈان ڈاٹ کام کے سینئر کالم نگار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی معاشرتی تاریخ پر اینڈ آف پاسٹ نامی کتاب بھی تحریر کی ہے۔

ٹوئٹر پر فالو کریں:NadeemfParacha@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

saeed Oct 06, 2016 05:06pm
Excellent waiting for other witness documents
Mohammad Asif Rao Oct 06, 2016 05:40pm
awesom
Raja Bilal Oct 06, 2016 05:52pm
Hahahahahahah brilliant :D issay kehtay hain zakhn par mirchi lagana :D
ناھید Oct 07, 2016 01:21am
زبردست ۔۔۔۔۔لاجواب۔۔۔۔۔۔