• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

محسن عباس حیدر ’مقابل‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں داخل

شائع October 6, 2016

پاکستان کی کامیاب فلم ’نامعلوم افراد‘ کے اداکار محسن عباس حیدر اور کبریٰ خانم بہت جلد ڈرامہ ’مقابل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرچکے ہیں تاہم ’مقابل‘ ان کے کیریئر کا پہلا ڈرامہ ہوگا۔

محسن عباس نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ کبریٰ کے ساتھ ’مقابل‘ کے سیٹ پر لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔

علی حسن کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی ظفر میراج نے لکھی ہے، ہمیشہ مزاحیہ کردار ادا کرنے والے محسن اس ڈرامے میں ایک سنجیدہ کردار کرتے نظر آئیں گے۔

محسن عباس حیدر کا ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس ڈرامے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اپنے 10 سے 11 سال کے کیریئر میں شائقین پہلی مرتبہ مجھے کچھ منفرد کردار میں دیکھے گی، میں اس ڈرامے میں نہایت سوبر اور سیدھے سادے شخص کا کردار کررہا ہوں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’لوگ مجھ سے اس قسم کی اداکاری کی توقع نہیں کرسکتے، لیکن ایمانداری سے مجھے ایسی اداکاری کرنا پسند ہے، مجھے امید ہے کہ مجھے مزاحیہ اداکار نہ سمجھا جائے اور میں مقابل کے ذریعے لوگوں کو اپنا حقیقی چہرا دکھا سکوں‘۔

مزید پڑھیں: عینی خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اپنے کیریئر میں ڈراموں میں اتنی تاخیر سے آنے کے حوالے سے محسن نے کہا کہ ’مجھے ماضی میں ڈراموں میں کام کرنے کی کئی آفرز ملی، تاہم میرے مزاحیہ شو مذاق رات کی وجہ سے، میں ان ڈراموں کو وقت نہیں دے سکتا تھا، اس لیے میں نے صرف ٹیلی فلمز میں کام کیا ہے جو چند دنوں میں مکمل ہوجاتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا ’اب جبکہ میں اداکاری کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں، میں نے فیصلہ کیا ہے مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہیے کیوں کہ اداکاری کی صلاحیت کو پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘۔

اپنے مزاحیہ شو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’میں نے مذاق رات کی ٹیم سے بات کی اور انہوں نے مجھے ایک ساتھ دونوں پراجیکٹس پر کام کرنے کی اجازت دی‘۔

محسن عباس حیدر نے اپنے کیریئر کا آغاز فیصل آباد میں ایک ریڈیو پر آر جے کے طور پر کیا تھا، بعد ازاں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے اپنی گلوکاری سے کئی شوز میں جگہ بنائی۔

انہوں نے حال ہی میں ریلیز کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں بھی گلوکاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024