• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

آئی فون کی ٹکر پر گوگل کا نیا اسمارٹ فون

شائع October 5, 2016
گوگل پکسل اور پکسل ایکسل — فوٹو بشکریہ گوگل
گوگل پکسل اور پکسل ایکسل — فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے گزشتہ شب اپنے اسمارٹ فونز کی نئی سیریز پکسل کو متعارف کرادیا ہے جو پہلی ڈیوائس ہے جو اس امریکی کمپنی نے اپنے نام سے پیش کی ہے۔

اس فون کی خاص بات اس میں تصاویر اور ویڈیوز کے لیے لامحدود اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنا ہے جو سام سنگ یا ایپل سمیت کسی بھی کمپنی کے فونز میں دستیاب نہیں۔

پکسل کی آمد کے بعد گوگل نے نیکسز کو خیرباد کہہ دیا ہے جو کئی برسوں سے وہ مختلف کمپنیوں کے اشتراک سے بنا کر پیش کررہا تھا۔

اب گوگل پکسل اور پکسل ایکسل کے نام سے دو ڈیوائسز کو پیش کیا گیا ہے جو اس بات کا بھی اظہار کرتی ہیں کہ اب گوگل آئی فون کو آڑے ہاتھوں لینے کے لیے سنجیدہ ہے۔

گوگل کے یہ فون تین رنگوں نیے، سلور اور بلیک میں پیش کیے گئے ہیں، جن میں پکسل 5 انچ جبکہ پکسل ایکسل5.5 انچ اسکرین کا ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 7.2 نوگٹ، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 821 پروسیسر، 4 جی بی ریم، فنگر پرنٹ سنسر، 12.3 میگا پکسلز رئیر کیمرہ جس میں ایف 2.0 آپریچر دیا گیا ہے، ایلومنیم گلاس باڈی، 4 کے ویڈیو کے لیے ایڈوانسڈ ویڈیو اسٹیبلائزیشن، یو ایس بی سی تیز چارجنگ کے لیے جیسے فیچرز موجود ہیں۔

گوگل کا تو دعویٰ ہے کہ اس سے بہتر اسمارٹ فون کیمرہ ابھی کسی فون میں دستیاب نہیں اور اس کی فوٹوز کی کوالٹی لوگوں کو دنگ کردے گی۔

اس کی انٹرنل اسٹوریج تو 32 یا 128 جی بی ہوگی مگر فوٹوز اور ویڈیوز کو اوریجنل کوالٹی میں گوگل فوٹوز پر لامحدود تعداد میں محفوظ کیا جاسکتا ہے جبکہ گوگل ویڈیو کالنگ ایپ ڈو، میسجنگ ایپ ایلو، گوگل اسسٹنٹ وغیرہ بھی دیئے گئے ہیں۔

اس کی قیمت 649 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ 4 اکتوبر سے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل کا فون متعارف ہونے سے قبل ہی برطانیہ میں فون فروخت کرنے والی کمپنی کار فون ویئر ہاﺅس نے پکسل فون کے دونوں ماڈلز کے تمام فیچرز پہلے ہی غلطی سے ایک اشتہار میں جاری کردیئے تھے۔

یہ کمپنی برطانیہ میں گوگل کے اسمارٹ فونز کو ریٹیل میں فروخت کرتی ہے اور اس کے ویب پیج پر پکسل اور پکسل ایکس ایل کی تصاویر اور فیچرز کو شائع کردیا گیا تھا جسے بعد میں ہٹا تو لیا گیا مگر اس کے اسکرین شاٹ لوگوں نے محفوظ کرلیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025