جہاں دنیا بھر کے افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں، وہیں کچھ ایسی کامیاب شخصیات بھی ہیں، جو خود کو انٹرنیٹ، کمپیوٹر اور سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں۔
کئی افراد ٹوئٹر کا استعمال اپنے پسندیدہ اداکار سے رابطہ کرنے کے لیے بھی کرتے ہیں، تو بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کے لیے اس پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہیں۔
دورِ جدید میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو کامیاب تو ہوگئے تاہم انہوں نے خود کو ٹیکنالوجی سے کافی دور رکھا ہے۔
یہاں ایسی کئی کامیاب شخصیات کی ایک فہرست ترتیب دی گئی ہے جو سوشل میڈیا سے دور ایک کامیاب تاہم سادہ زندگی گزار رہے ہیں۔
انجیلینا جولی

ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ انجیلینا جولی کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں کمپیوٹر کو کھولنا تک نہیں آتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ ایک ویب سائٹ کو دیکھا تو کئی آپشنز دیکھ کر وہ کافی پریشان ہوگئیں تھیں۔
جینیفر لارنس

امریکی اداکارہ جینیفر لارنس کے مطابق وہ ٹیکنالوجی اور موبائل فونز استعمال کرنے میں زیادہ اچھی نہیں ہیں۔
جینیفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی ٹوئٹر کا استعمال نہیں کریں گی۔
بریڈ پٹ

ہولی وڈ کے کامیاب اداکار پریڈ پٹ بھی سوشل میڈیا سے کافی دور ہیں، وہ ٹوئتر پر بھی موجود نہیں، اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کو ’پبلسٹی مشین‘ کہتے ہیں۔
کرسٹوفر والکن

100 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والے امریکی اداکار کرسٹوفر والکن کا ایک مرتبہ ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ کمپیوٹر کا استعمال نہ کرنا اچھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ فون کا استعمال بھی نہیں کرتے۔
وینونا رائڈر

90 کی دہائی کی کامیاب امریکی اداکارہ وینونا رائڈر کا ایک مرتبہ ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ کا بلکل استعمال نہیں کرتی، جبکہ ایک اور جگہ ان کا کہنا تھا کہ وہ کمپیوٹر کا استعمال بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔
ایمی نیم

امریکی ریپر، اداکار اور گلوکار مصنف ایمی نیم کے مطابق انہیں کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس کا استعمال سیکھ لیں گے تو وہ دن بھر اس کے ساتھ جڑے رہے گے اور یہ ان کی زندگی خراب کردے گا۔
ایلٹن جان

برطانوی گلوکار ایلٹن جان نے ایک مرتبہ بیان دیا تھا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے انٹرنیٹ کو 5 سالوں تک کے لیے بند کردینا چاہیے، گلوکار خود کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سے کافی دور رکھتے ہیں۔
جارج کلونی

امریکی اداکار اور سماجی کاموں میں سرگرم جارج کلونی متعدد انٹرویوز میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف سخت درعمل دیتے آئے ہیں، جب ان سے ان ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے کا کہا گیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔
ریچل مکیڈمز

کنیڈا کی کامیاب اداکارہ ریچل مکیڈمز نے ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ابھی تک نیوز ٹی وی کے بجائے ریڈیو پر سنتی ہیں، وہ خود کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سے دور رکھنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔
شائیلین وڈلی

ہولی وڈ کی ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ شائیلین وڈلی خود ٹیکنالوجی سے بے حد دور ہیں، ان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ کا بے حد کم استعمال کرتی ہیں اور نہ ہی ان کے پاس موبائل فون ہے۔
جیک جیلنھال

امریکی اداکار جیک جیلنھال نے ایک مرتبہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں کافی غصہ آتا ہے جب لوگ اپنے آس پاس کے لوگوں سے زیادہ اپنے فون میں مصروف رہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آف اسکرین انہیں بہت زیادہ لوگوں کی توجہ میں رہنا پسند نہیں۔
لوئس سی کے

امریکی کامیڈین، اداکار، مصنف اور ہدایت کار لوئس سی کے کئی ٹاک شوز میں متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ موبائل فونز کے زیادہ استعمال کے خلاف ہیں۔
انہوں نے انٹرنیٹ سے بھی دوری اختیار کی ہوئی ہے اور اس کو استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
تبصرے (2) بند ہیں