سخت سیکیورٹی میں محرم کا آغاز
کراچی: محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں مجالس اور جلوس کا آغاز ہوگیا۔
ملک بھر میں امام بارگاہوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
عشرہ محرم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی پلانز پر عملدرآمد شروع کردیا۔
امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے علاوہ حساس علاقوں میں فوجی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔