• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ہونڈا کا گاڑیوں کے بعد پہلا طیارہ بھی تیار

شائع October 2, 2016
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

جاپانی کمپنی ہونڈا کو اس کی گاڑیوں کے لیے جانا جاتا ہے مگر اب وہ فضائی طیاروں کے شعبے میں بھی قدم رکھ رہی ہے اور اس کے پہلے ہلکے وزن کے جہاز کو امریکا میں اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ہونڈا کی جانب سے اس پراجیکٹ پر تیس برس سے کام جاری تھا اور دو ارب ڈالرز سے زائد خرچ کیے گئے۔

اب 3 ہزار گھنٹوں کی ٹیسٹ پروازوں کے بعد اس طیارے جسے ہونڈا جیٹ کا نام دیا گیا، کو امریکا میں دسمبر میں پرواز کی اجازت مل گئی ہے اور یورپ میں یہ اپریل میں فضاءمیں بلند ہوتے نظر آئیں گے۔

یہ طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر 483 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے اور دیگر کمپنیوں کے اسی طرح کے طیاروں کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار ہے۔

اس طیارے کے انجن پروں کے اوپر نصب کیے گئے ہیں تاکہ شور کی آواز میں کمی لائی جائے۔

ہونڈا کا دعویٰ ہے کہ یہ ایندھن بچانے والا طیارہ ہے جو 160 گیلن ایندھن پر 600 نیوٹیکل میل تک سفر کرسکتا ہے۔

اس میں نیوی گیشن، فلائٹ پلاننگ اور کنٹرول کے لیے تین 14 انچ کے ٹچ اسکرین ڈسپلے اور کنٹرولز دیئے گئے ہیں جبکہ اس میں پانچ مسافر سفر کرسکتے ہیں۔

ہونڈا نے اس طیارے کی قیمت 4.85 ملین ڈالرز سے شروع کی ہے اور یہ اس وقت یورپ، شمالی امریکا اور جنوبی امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024