• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہ رخ کی ’رئیس‘ تاخیر کا شکار، وجہ ماہرہ خان؟

شائع October 1, 2016
پاکستانی اداکارہ بولی وڈ میں کنگ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں — فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ بولی وڈ میں کنگ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں — فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ طویل عرصے سے میڈیا سرخیوں میں موجود ہے، اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئیں اور اب خبریں ہیں کہ ماہرہ خان اس کی تاخیر کی اہم وجہ ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان ہندوستانی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں پر کافی سنجیدہ ہیں اور فلم میں ماہرہ خان کی موجودگی کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکاروں پر پابندی: بولی وڈ کیا سوچتا ہے؟

واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ ماہرہ خان کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم ہے، تاہم اوڑی حملے کے بعد سے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق ’رئیس‘ کے پروڈیوسرز کو فلم کے بزنس کو لے کر کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

فلم ’رئیس‘ اگلے سال 26 جنوری کو ریلیز کی جارہی تھی، اداکار ہریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ بھی اس ہی تاریخ کو ’رئیس‘ کے مدمقابل پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب ’رئیس‘ کی ایک مرتبہ پھر دوسری ریلیز تاریخ سوچی جارہی ہے جس کے حوالے سے شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار کاسٹ کرنے پر شاہ رخ اور کرن جوہر کو دھمکی

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی گزشتہ ریلیز ہونے والی فلمز ’دل والے‘ اور ’فین‘ نے خاصہ اچھا ردعمل حاصل نہیں کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی فلم ’رئیس‘ کو لے کر کافی محتاط ہیں۔

کچھ روز قبل ہندو انتہا پسند جماعتوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں کے دوران بھارت چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور شاہ رخ خان کو پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے پر دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024