• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

گوگل ٹرانسلیشن 'انسانوں جتنی بہتر'

شائع September 28, 2016
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

کیا آپ کو انگلش لکھنے خاص طور پر آن لائن استعمال کے دوران مشکل کا سامنا ہوتا ہے ؟ اگر ہاں تو گوگل ٹرانسلیشن اس کا بہترین حل ہے۔

کم از کم گوگل کا تو کہنا ہے کہ اس کی ٹرانسلیشن ایپ میں استعمال ہونے والے آرٹی فیشل (اے آئی) ٹیکنالوجی لگ بھگ انسانوں جتنی درستگی سے کام کررہی ہے۔

گوگل ٹرانسلیشن کی اے آئی ٹیم نے اسے گوگل نیورل مشین ٹرانسلیشن سسٹم کا نام دیا ہے اور یہ ایک زبان کا مکمل جملہ دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کا کام بہت تیز رفتاری سے کرتا ہے۔

جیسا کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانوں جیسا درست ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والا سسٹم ہے۔

اس حوالے سے گوگل نے ایک مقالہ بھی جاری کیا ہے جس میں گوگل ٹرانسلیشن کی درستگی کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کا گراف آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق کچھ زبانوں میں تو یہ ایپ انسانوں جتنا درست ترجمہ کرتی ہے اور وہ کو مزید بہتر کرنے کی خواہشمند ہے۔

گوگل نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ ٹرانسلیشن سسٹم کچھ ایسی غلطیاں بھی کرتا ہے جو کوئی انسانی مترجم نہیں کرسکتا، جیسا الفاظ کھا جانا یا ناموں کا اصطلاح کا غلط ترجمہ۔

تاہم اس کا کہنا ہے کہ گوگل پراڈکٹ اور سروسز ان غلطیوں اور اصطلاحات میں اپنی صلاحیت کو بہتر بناکر اسمارٹ فون صارفین کے لیے کسی بھی زبان میں بات کرنا زیادہ آسان بنادیں گی۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

تبصرے (1) بند ہیں

Sheri Sep 29, 2016 01:22am
Google translation is not like human being. It's always very funny.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024