• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’مہر النساء وی لب یو‘ میں دانش اور ثناء ایک ساتھ

شائع September 28, 2016
ثناء جاوید اور دانش تیمور— فوٹو/ فائل
ثناء جاوید اور دانش تیمور— فوٹو/ فائل

پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی ٹیم ایک نئی کامیڈی فلم بنانے کے لیے اکھٹی ہوگئی ہے۔

ہدایت کار یاسر نواز ایک کامیڈی فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ بنانے جارہے ہیں جس میں دانش تیمور، ثناء جاوید اور جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس کامیڈی فلم میں مداحوں کو ایک مضبوط سماجی پیغام بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مووی ریویو: رونگ نمبر

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ کامیڈی فلم ہونے کے ساتھ ساتھ، اس فلم میں ایک ایسے موضوع پر بھی بات کی جائے گی جو ہماری سوسائٹی کے لیے ضروری ہے۔

یاسر نواز کے مطابق وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا سیٹ کراچی کی مشہور شاہراہ برنس روڈ پر لگائیں گے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیٹ ہوگا۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی فلم میں برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ کا ماحول دکھائیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ نے ’رنگریزا‘ میں ثناء جاوید کی جگہ لے لی

اس فلم کا اسکرین پلے خود یاسر نواز اور ثاقب سمیر نے لکھا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی جائے گی جس کے کچھ مناظر شمالی علاقہ جات میں فلمائے جائیں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔

’مہرالنساء وی لب یو‘ اگلے سال عید الفطر پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024