• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

انٹرنیٹ کے بغیر بھی یوٹیوب ویڈیو محفوظ کرنا ممکن

شائع September 27, 2016
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

گوگل نے ایک نئی ایپ یوٹیوب گو کو متعارف کرایا ہے جو کہ خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں ویڈیو شیئرنگ سروس کی فراہمی کا کام کرے گی۔

یہ ایسے صارفین کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات بہت زیادہ محدود ہیں۔

گوگل کی جانب سے اسے سب سے پہلے انڈیا میں متعارف کرایا گیا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی جلد پیش کی جائے گی۔

یوٹیوب گو کی بدولت صارفین کو انٹرنیٹ نہ ہونے پر ویڈیوز محفوظ کرنے کی سہولت ملتی ہے جنھیں آف لائن دیکھا جاسکے گا، جبکہ کوالٹی اور فائل سائز کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے تاکہ کم از کم ڈیٹا خرچ ہو۔

اس ایپ میں قریب موجود صارفین سے بغیر کسی ڈیٹا یا انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر لوکل شیئرنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔

بنیادی طور پر یہ ایپ اسمارٹ آف لائن فیچر پر مبنی ہے جسے چند ماہ قبل انڈیا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یوٹیوب پراڈکٹ منیجمنٹ ناءصدر جوہانا رائٹ نے بتایا کہ یوٹیوب گو ایک نئی ایپ ہے جو کہ صارفین کی نئی نسل کو ویڈیو دیکھنے اور شیئر کرنے کا موقع دے گی، یہ ویڈیو کی طاقت موبائل صارفین تک پہنچائے گی اور خراب انٹرنیٹ پر بھی انہیں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔

اس ایپ کا اعلان دہلی میں ایک گوگل ایونٹ کے دوران کیا گیا جس کے دوران متعدد نئی پراڈکٹس بھی پیش کی گئیں جو کہ آنے والے مہینوں میں دنیا کے مختلف حصوں میں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

یوٹیوب گو کے لیے انڈین صارفین کو سائن اپ کیا جارہا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کب تک یہ سروس وہاں کام کرنا شروع کردے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024