• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

10 حیران کن غذائیں پیٹ میں گیس بننے کا باعث

شائع September 27, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر ایسا ہوتا کیوں ہے اور آخر کیا کھانے سے اس عارضے کا سامنا ہوتا ہے؟

تو یہ جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ہلکی پھلکی نمکین غذا

اگر تو ٹیلیویژن یا کچھ پڑھتے ہوئے آپ کا منہ چلانے کو دل کرتا ہے اور چپس دل کو بھاتے ہیں تو اس میں موجود بہت زیادہ نمک پیٹ پھولنے اور گیس پیدا ہونے کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق بہت زیادہ نمکین غذائیں کھانے سے جسم میں پانی کو رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے اور پیٹ غبارے کی طرح پھول جاتا ہے، تو ایسی غذائیں کھانے کے بعد زیادہ مقدار میں پانی پینا اس تکلیف سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

چیونگم اور سخت ٹافیاں

اگلی بار چیونگم یا سخت ٹافی منہ میں ڈالیں تو یہ جان لیں کہ یہ پیٹ میں گیس کا باعث بننے والی چیزیں ہیں، ماہرین کے مطابق جب آپ انہیں چباتے یا چوستے ہیں تو پیٹ میں ہوا بھرنے لگتی ہے، یا یوں کہہ لیں کہ آپ ہوا کو زیادہ نگلتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں مصنوعی مٹھاس بھی ہوتی ہے جو کہ غذائی نالی میں جاکر کبھی کبھار مسائل کا باعث بنتی ہے۔

بیجوں والی سبزیاں

اگر آپ کو اکثر کچھ سبزیاں جیسے کھیرے کھانے کے بعد پیٹ میں گیس یا پھولنے کی شکایت ہوتی ہے تو اس کی وجہ اس کے بیج ہیں۔ اس حوالے سے طبی سائنس تحقیق کررہی ہے تاہم ماہرین کے خیال میں بیجوں والی سبزیاں کچھ افراد کے معدے پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں یا وہ آنتوں کی دیوار میں جاکر چھوٹی تھلیاں بنالیتی ہیں جو مسئلے کا باعث بنتی ہیں۔

سیب

ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو ضرور دور رکھ سکتا ہے مگر یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ یہ پیٹ میں گیس کی شکایت پیدا کرنے والا پھل ہے، فائبر سے بھرپور سیب میں قدرتی شکر اور میٹھا قلمی مادہ ہوتا ہے جن کو متعدد افراد کا معدہ برداشت نہیں کرپاتا، تو اگر آپ کو سیب کھانے کے بعد پیٹ میں گیس کا سامنا ہوتا ہے تو اس کا استعمال کم از کم کرنا چاہئے۔

مونگ پھلی

مونگ پھلی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے مگر یہ اکثر افراد میں الرجی کا باعث بی جاتی ہے اور اس کا ایک منفی اثر پیٹ پھولنے کی شکل میں بھی سامنے آتا ہے، خاص طور پر اگر اسے کھانے کے بعد مسئلے کا سامنا ہو تو اسے کچھ عرصے کے لیے اپنی غذا سے باہر نکال دینا چاہئے تاکہ اندازہ ہوسکے کہ واقعی مونگ پھلی ہی تو اس کی وجہ تو نہیں۔

برگر

برگر کھانے میں تو مزے کے ہوتے ہیں مگر ان میں بہت زیادہ چیزیں ڈالی جاتی ہیں جیسے پیاز، کیچپ اور دیگر، جو اسے مزیدار بناتی ہیں مگر ان میں سے کچھ خاص طور پر پیاز پیٹ پھولنے کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ جسم میں مشکل سے جذب ہوتی ہیں اور انتڑیوں میں پانی کو بڑھاتی ہیں۔

گوبھی یا اس کی دیگر اقسام

گوبھی، بند گوبھی یا دیگر سبزیاں کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجزائ سے بھرپور ہوتی ہیں مگر ان میں موجود نشاستہ جسم کے لیے ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا اور بڑی آنت میں یہ متھین گیس کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ مگر اس کا مطلب نہیں کہ گوبھی کھانا چھوڑ دیں بلکہ بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کریں جبکہ لیموں کا عرق کا اضافہ کرنے سے یہ جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

تربوز

تربوز بہت زیادہ مفید پھل ہے خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں، بلکہ یہ پیٹ کے بیشتر مسائل کو حل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، تاہم اس میں بہت زیادہ مٹھاس ہوتی ہے اور اس کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال پیٹ پھولنے اور گیس کا باعث بن سکتی ہے۔

مخصوص ادویات

سوجن کش ادویات جیسے جوڑوں کے درد میں کمی لانے والی گولیاں بھی آنتوں میں مسائل کا باعث بن کر پیٹ کو پھلا دیتی ہیں، اگر ایسا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے متبادل ادویات کے لیے مشورہ لیں۔

سویا ساس

اگر آپ کا معدے کو کسی ایسی چیز کھانے کے بعد تکلیف کا سامنا ہوا ہو جس میں سویا ساس کا استعمال ہوا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ سویا آپ کے پیٹ کو پسند نہیں، طبی ماہرین کے مطابق متعدد افراد کو سویا سے ہلکی سی الرجی ہوتی ہے جس کا انہیں احساس تک نہیں ہوتا، اگر آپ کو سویا کے استعمال کے بعد پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت کا سامنا ہو تو اسے اپنی غذا سے باہر نکال دینا ہی بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024