• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

44 سال کی عمر میں تنہا رہنا مشکل ہے،کرن جوہر

شائع September 26, 2016
کرن جوہر — فوٹو/ فائل
کرن جوہر — فوٹو/ فائل

ممبئی: ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا شمار یقیناً بولی وڈ کی دلچسپ شخصیات میں کیا جاتا ہے جو ہر تقریب میں سب سے زیادہ پرجوش نظر آتے ہیں تاہم بہت کم افراد یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں ڈپریشن کا شکار ہیں۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر 2 سال سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا ذکر انہوں نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

کرن جوہر کا اپنے اکیلے پن کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا ’میری زندگی میں اندھیرا ہے، میں نے ایک ایسا وقت بھی دیکھا جب کوئی میری مدد نہیں کرسکا، میں خود بھی کچھ نہیں کرسکتا تھا، مجھے خوشی اور جوش جیسے جذبات محسوس ہونا بند ہوگئے، مجھے نیند بھی بہت کم آتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: دپیکا کی فاونڈیشن کا افتتاح 10 اکتوبر کو ہو گا

کرن نے مزید کہا کہ ’اپنے والد کے انتقال کے بعد میں بالکل اکیلا ہوگیا تھا، مجھے اس بات کا بھی ڈر لگتا تھا کہ مجھے اب تک زندگی گزارنے کے لیے کوئی ساتھی نہیں ملا، مجھے مداحوں سے تو بے شمار پیار ملا ہے لیکن پھر بھی میں بہت اکیلا محسوس کرتا ہوں‘۔

اپنے ڈپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ وہ اپنے اکیلے پن کا ذمہ دار بولی وڈ کو نہیں ٹھہراتے، کرن نے کہا ’شوبز کو میرے اکیلے پن کی وجہ قرار دینا غلط ہوگا، لیکن ہم ہمیشہ ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہم خود نہیں جانتے کہ ہمارے جذبات سچے ہیں یا پھر یہ کسی فلم کے لیے ہیں، 44 سال کی عمر میں جب آپ کی شریک حیات اور بچے نہ ہوں تو زندگی گزارنا کافی مشکل ہوجاتی ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بولی وڈ اداکار اپنے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا ذکر کرچکے ہیں جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں

دپیکا پڈوکون نے ڈپریشن کے علاج کا ادارہ ’Live, Love, Laugh‘ کھول رکھا ہے۔

اگر بات کام کے حوالے سے کی جائے تو کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے بچن، انوشکا شرما اور فواد خان کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024