• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع September 25, 2016 اپ ڈیٹ January 28, 2018

ایشیائی فلموں کی نقل 10 ہولی وڈ فلمیں



لوگ اکثر بولی وڈ پر ہولی وڈ فلموں کے خیالات اور کہانیاں چرانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اکثر امریکی فلمی صنعت بھی اس کام سے نہیں چوکتی۔

ایسی کئی مقبول ترین ہولی وڈ فلمیں ہیں جو درحقیقت کسی اور ملک کے کام کا ریمیک اور نقل ہیں۔

بنیادی طور پر ہولی وڈ کو دنیا بھر میں سامنے آنے والے خیالات پسند آتے ہیں جنھیں وہ اپنے انداز سے فلمی شکل دے دیتا ہے، اب وہ کامیاب ہو یا نہ ہو مگر مناسب بزنس تو کرہی لیتی ہیں۔

یہاں چند ایسی ایشیائی فلموں کا ذکر ہے جن کی کہانی کو ہولی وڈ نے اپنا کر اپنے انداز سے پیش کیا۔

اولڈ بوائے

ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ

اگر آپ نے 2013 کی یہ تھرلر ہولی وڈ فلم دیکھی ہے جو ہوسکتا ہے پسند نہ آئی ہو مگرہولی وڈ نے جنوبی کوریا کی2003 کی اسی نام کی فلم سے متاثر ہوکر ریمیک بنایا تھا۔ ہولی وڈ میں اس کی ہدایات اسپائک لی نے دی تھیں جو کہ اصل کے مقابلے میں کافی ناکام ثابت ہوئی۔

جنوبی کورین فلم کا سین— اسکرین شاٹ
جنوبی کورین فلم کا سین— اسکرین شاٹ

جنوبی کوریا میں بننے والی یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس کو پندرہ سال تک قید میں رکھا جاتا ہے اور ایک دن اچانک اسے وجہ بتائے بغیر رہا کردیا جاتا ہے۔ پوری فلم اس جستجو کے گرد گھومتی ہے کہ آخر کیوں اسے قید میں رکھا گیا۔

رنگ

ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ

دی رنگ نامی فلم کے دو حصے ہولی ود میں تیار ہوچکے ہیں مگر اصل میں یہ 1998 کی ایک جاپانی فلم ہے جس کا نام بھی رنگ تھا اور اسے ہیدو نکاتا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

جاپانی فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ
جاپانی فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی فلم میں مرکزی کردار کا نام بدل دیا گیا تھا جبکہ پلاٹ میں معمولی تبدیلیاں کی گئیں تاہم باقی سب کچھ جاپانی فلم سے ہی لیا گیا اور اسے کامیابی بھی ملی جبکہ اس کا تیسرا حصہ بھی رواں سال ریلیز کیا جارہا ہے۔

دی ڈیپارٹیڈ

ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ

غیرملکی زبانوں کی فلموں کے بنائے جانے والے ریمیکس میں دی ڈیپارٹڈ سب سے کامیاب ریمیک ثابت ہوئی، لیونارڈو ڈی کیپریو اور میٹ ڈیمین جیسے اسٹارز سے سجی یہ فلم درحقیقت ہانگ کانگ میں بننے والی کرائم تھرلر فلم انٹرنل افیئرز کا ریمیک تھی۔

ہانگ کانگ کی فلم کا سین — اسکرین شاٹ
ہانگ کانگ کی فلم کا سین — اسکرین شاٹ

ہولی وڈ میں اس فلم نے 79 ویں آسکر ایوارڈز میں 4 ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے۔

دی گریج

ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ

2004 کی یہ ہولی وڈ ہارر فلم بھی 2002 کی ایک جاپانی فلم جو۔آن کا ریمیک تھی۔ اس فلم کی کہانی ایسی طاقتور شیطانی طاقت کے بارے میں تھی جو اس وقت پیدا ہوتی جب کوئی انتہائی پچھتاوے کی حالت میں ہلاک ہوتا۔

جاپانی فلم کا سین— اسکرین شاٹ
جاپانی فلم کا سین— اسکرین شاٹ

ہولی وڈ نے اس فلم کی کہانی کو ہوبہو فلما کر پیش کیا تاہم اس کا اختتام مختلف تھا اور یہ سپرہٹ بھی ثابت ہوئی۔

پلس

ہولی وڈ فلم کا سین— اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا سین— اسکرین شاٹ

2006 کی یہ ہولی وڈ ہارر فلم بھی ایک جاپانی فلم 'کیرو؛ پلس' کا ریمیک تھی۔ یہ بھوتوں اور بدروحوں کی کہانی تھی جو کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا پر حملہ کرتی ہیں۔

جاپانی فلم کا سین — اسکرین شاٹ
جاپانی فلم کا سین — اسکرین شاٹ

ہولی وڈ ریمیک نے باکس آفس پر تو اچھی کمائی کی مگر ناقدین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔

ڈارک واٹر

ہولی وڈ فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ

2005 کی یہ ہولی وڈ فلم بھی 2002 کی جاپانی فلم کا ریمیک تھی جو اسی نام سے ریلیز کی گئی تھی۔

جاپانی فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ
جاپانی فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ

یہ ایک مطلقہ ماں کی کہانی تھی جو اپنی بیٹی کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں منقل ہوتی ہے جہاں انہیں ماورائی واقعات کا سامنا ہوتا ہے۔

مائی سیسی گرل

ہولی وڈ فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ

یہ 2001 کی ایک رومانوی کامیڈی فلم تھی جو کہ جنوبی کوریا میں بہت زیادہ مقبول ثابت ہوئی۔

کورین فلم کا ایک سین
کورین فلم کا ایک سین

اس کی مقبولیت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے کئی ممالک میں اس کے ریمیک بنیں جن میں سب سے نمایاں ہولی وڈ میں اسی نام سے بننے والی فلم تھی جو 2008 میں ریلیز ہوئی۔

شٹر

ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا سین — اسکرین شاٹ

2008 کی اس ہولی وڈ فلم میں دکھایا گیا تھا کہ ایک نوجوان فوٹوگرافر اور اس کی گرل فرینڈ گاڑی میں سفر کے دوران ایک لڑکی کو ٹکر مار دیتے ہیں اور مرنے کے لیے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، جلد ہی اس فوٹوگرافر کی تصاویر میں ایک پراسرار سایہ نظر آنے لگتا ہے۔

تھائی فلم کا پوسٹر — پبلسٹی فوٹو
تھائی فلم کا پوسٹر — پبلسٹی فوٹو

اس فلم کی کہانی اور خیال ہولی وڈ نے اسی نام کی تھائی لینڈ میں ریلیز ہونے والی 2004 کی فلم سے لیا گیا تھا جسے ایشیاءکی دس بہترین ہارر فلموں میں سے ایک بھی قرار دیا جاتا ہے۔

دی آئی

ہولی وڈ فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا ایک سین— اسکرین شاٹ

2008 کی یہ ہولی وڈ فلم ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بنیائی سے محروم ہوتی ہے اور اسے آنکھوں کا عطیہ ملتا ہے جس کے بعد اسے روحیں اور مستقبل کے مناظر نظر آنے لگتے ہیں۔

ایشیائی فلم کا ایک سین — اسکرین شاٹ
ایشیائی فلم کا ایک سین — اسکرین شاٹ

اس پراسرار اور ہارر فلم کا خیال ہولی وڈ نے اسی نام سے بننے والی ہانگ کانگ اور سنگاپور کی مشترکہ فلم سے لیا تھا، اس فلم کو انڈیا میں بھی نینا کے نام سے بنایا گیا جو بری طرح ناکام ہوئی۔

دی ان انوائٹڈ

ہولی وڈ فلم کا ایک سین — اسکرین شاٹ
ہولی وڈ فلم کا ایک سین — اسکرین شاٹ

2009 کی یہ ہولی وڈ فلم 2003 کی جنوبی کورین ہارر ڈراما فلم اے ٹیل آف ٹو سسٹرز کا ریمیک تھی۔

کورین فلم کا ایک سین — اسکرین شاٹ
کورین فلم کا ایک سین — اسکرین شاٹ

یہ فلم ایک جنوبی کورین لوک کہانی پر مبنی تھی جس میں دو بہنوں کو جلاوطنی کے بعد گھر واپس آتے دکھایا گیا جہاں انہیں مختلف واقعات کا سامنا ہوتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

AGHI Jan 28, 2018 09:03pm
None Indian. Lol
نا صر جمالخان Jan 28, 2018 10:13pm
فلموں کی نقل ہمےشہ ہو تی رہی ہے۔ کوئ نئ بات نہیں!
Ali Arif Jan 28, 2018 10:36pm
Well there is a remake of movies always but to know about some specific films is very interesting indeed.