• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

فواد خان، انوشکا شرما کی زندگی کی ’تباہی‘

شائع September 23, 2016
فوٹو/ اسکرین شاٹ—۔
فوٹو/ اسکرین شاٹ—۔

ممبئی: بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کا انتظار مداح کافی عرصے سے کررہے ہیں اور اب اس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اس فلم میں ایک مختصر لیکن اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد، انوشکا کی کہانی کیا ہے؟

فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فواد خان نے اس فلم میں انوشکا شرما کے سابق عاشق کا کردار ادا کیا ہے جسے مستقبل میں انوشکا نے اپنی زندگی کی ’تباہی‘ قرار دیا۔

فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا بہترین دوست کے طور پر سامنے آئے تاہم ایشوریا رائے بچن نے اپنی خوبصورتی سے سب کا دل چیت لیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں مزید دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کپور ایک بڑی عمر کی خاتون (ایشوریا) کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوشی ہے فواد نے میری فلم میں کام کیا، کرن

اس سے قبل اس فلم کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین کی خوب داد وصول ہوئی۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024