• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

یونس خان ڈینگی کے شبہ میں ہسپتال میں داخل

شائع September 22, 2016

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر یونس خان، جنھیں گذشتہ روز انتہائی شدید بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تیزی سے رو بصحت ہیں اور انھیں ایک یا دو دن میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یونس خان کو شدید بخار کی شکایت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں ڈینگی بخار کے حوالے سے ان کے مختلف ٹیسٹس کیے گئے۔

تام ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یونس خان واقعی ڈینگی کا شکار تھے۔

ہسپتال ذرائع کٓے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کے خون کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہوگئے تھے، تاہم اب ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کے ایڈوائزر صلاح الدین احمد صلو نے بتایا کہ وہ اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ یونس خان کی عیادت کے لیے گئے تھے، جہاں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پھول پیش کیے۔

یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں. انھوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 31 سنچریاں اور 30 نصف سنچریوں کے بدولت 9116 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:یونس خان کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یونس خان نے 13 فروری 2000 کو سری لنکا کے خلاف کراچی میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آغازکیا اور 264 میچوں میں سات سنچریوں اور 48 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار دوسو 40 رنز بنائے جبکہ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یونس خان نے پاکستان کے لیے 264 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جبکہ نومبر 2015 میں انھوں نے ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف اپنا 265 واں میچ کھیلا، جو ان کا آخری ایک روزہ میچ تھا، جس کے بعد انھوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

یونس نے 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور442 رنز بنائے اور تین وکٹیں بھی لیں.

کارٹون

کارٹون : 22 مارچ 2025
کارٹون : 21 مارچ 2025