• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

شائع September 22, 2016
فوٹو بشکریہ — مادام تساؤ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ — مادام تساؤ ٹوئٹر

ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحدگی کی خبروں کے بعد لندن کے مشہور عجائب گھر مادام تساؤ نے بھی انھیں علیحدہ کردیا۔

دونوں کی علیحدگی کی خبر سامنے آتے ہی میوزیم کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بنائے ہوئے مومی مجسموں کو بھی علیحدہ کررہے ہیں۔

انجلینا اور بریڈ پٹ کا مجسمہ مادام تساؤ میوزم میں 2013 میں رکھا گیا تھا تاہم اب انہیں علیحدہ کرکے ان کے درمیان ہولی وڈ اداکار روبرٹ پیٹنسن کا مجسمہ رکھ دیا گیا ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مومی مجسمہ — فوٹو بشکریہ/ مادام تساؤ ٹوئٹر
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مومی مجسمہ — فوٹو بشکریہ/ مادام تساؤ ٹوئٹر

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں 41 سالہ انجلینا جولی نے 52 سالہ بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کرنے کے ساتھ اپنے چھ بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی، بریڈ پٹ کی منشیات کے استعمال کی عادت سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ان دونوں اداکاروں کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا تھا، ان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024