• KHI: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:15pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:44pm
  • KHI: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:15pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:44pm

شملہ مرچ کے مختلف رنگوں میں فرق کیا ہے؟

شائع September 25, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

شملہ مرچ فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے مختلف رنگ فوائد کے لحاظ سے ایک دوسرے کے برابر نہیں؟

کیا آپ کو کبھی حیرت ہوئی کہ سرخ رنگ کی شملہ مرچ سبز سے مہنگی کیوں ہوتی ہے؟ یا سبز مرچ کچھ لوگوں میں پیٹ کے درد کا باعث کیوں بنتی ہے؟

مختلف رنگوں کی مرچوں میں فرق کیا ہے؟

درحقیقت سبز شملہ مرچ سرخ، نارنجی یا پیلے رنگ کی مرچوں کا ابتدائی ورژن ہوتی ہے کیونکہ یہ زیادہ پکی ہوئی نہیں ہوتی اس لیے ذائقہ بھی کچھ تلخ اور کئی بار نظام ہاضمہ خراب کرنے کا باعث بنتی ہے۔

یہ مرچ دیگر سے سستی کیوں ہوتی ہے؟

چونکہ یہ دیگر رنگوں کے مقابلے میں زیادہ پکی ہوئی نہیں ہوتی لہذا یہ بہت جلد کاشت ہوجاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اسے توڑنے کے لیے زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا، اس کے مقابلے میں پیلی، نارنجی اور سرخ مرچوں کے لیے زیادہ وسائل اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے، یہی چیز انہیں مہنگا بناتی ہے۔

کونسی مرچ زیادہ فائدہ مند ہے؟

تمام شملہ مرچیں وٹامن اے اور سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں مگر سرخ رنگ کی مرچ میں سبز کے مقابلے میں کینسر کے خلاف لڑنے والے بیٹا کیروٹین کی مقدار گیارہ گنا زیادہ ہوتی ہے، اسی طرح پیلی مرچوں میں سبز کے مقابلے میں وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے مگر وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کے مقابلے میں یہ پیچھے ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025