• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

شائع September 20, 2016 اپ ڈیٹ September 22, 2016

ہولی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لیے مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنے چھ بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ایم زی ویب سائٹ کے مطابق 41 سالہ انجلینا جولی نے پیر کو قانونی دستاویزات جمع کراتے ہوئے بریڈ پٹ سے ایسے اختلافات کو وجہ بتایا ہے جن کا حل ہونا ممکن نہیں۔

انجلینا جولی کی جانب سے علیحدگی کی تاریخ 15 ستمبر درج کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انجلینا کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ بچوں کی تحویل کے لیے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ کی جانب سے منشیات اور الکحل کے استعمال سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ہولی وڈ جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 مارچ 2025
کارٹون : 20 مارچ 2025