• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ہمایوں سعید کی فلم سے ایمان علی 'باہر'

شائع September 20, 2016
ایمان علی—۔فائل فوٹو
ایمان علی—۔فائل فوٹو

ہم سب کو اس بات کا انتظار تھا کہ ایمان علی کو ہمایوں سعید کے ساتھ فلم 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی' میں کام کرتا دیکھیں، لیکن شاید اب ایسا نہ ہوسکے۔

ایمان علی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اب اس فلم میں کام نہیں کر رہیں، تاہم انھوں نے اس کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی۔

دوسری جانب فلم 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی' کے پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے بھی تصدیق کی کہ ایمان علی اب اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ فلم اب مہوش حیات کر رہی ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ایمان علی ان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کر رہی ہیں۔

لہذا ہمایوں سعید اور ایمان علی کی جوڑی کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنے کا چانس اب بھی باقی ہے۔

فلم 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی' کی ہدایات 'جوانی پھر نہیں آنی' کے ڈائریکٹر ندیم بیگ دیں گے جبکہ اس کے مصنف مشہور ڈرامے 'صدقے تمہارے' کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ہیں۔

فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ احمد علی بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور صبا وسیم بھی کام کر رہی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی جائے گی جبکہ اس کے کچھ مناظر رومانیہ میں بھی فلمائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024