• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شہد اور لیموں گرم پانی میں ملانا ہوتا ہے فائدہ مند؟

شائع September 19, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

شہد اور لیموں ہر گھر میں پائے جانے والی عام چیزیں ہیں مگر ان کو ملا کر استعمال کرنے کے فوائد آپ کو معلوم ہیں؟

درحقیقت یہ آپ کو متعدد طبی فوائد پہنچانے کا باعث بنتا ہے، کم از کم ایک خاتون کا تجربہ تو یہی بتاتا ہے۔

کرسٹل ڈیوس نامی امریکی تھراپسٹ نے ایک سال تک روز صبح نہار منہ لیموں کا عرق اور شہد کو گرم پانی میں ملا کر پیا اور ان کے بقول اس کے اثرات کرشماتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پورے عرصے میں بخار، فلو یا معدے کی کسی بیماری کا سامنا نہیں ہوا جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مکسچر صبح استعمال ہونے والی پہلی چیز ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو حرکت میں لاکر آنتوں اور دیگر اعضاءکو ہائیڈریٹ کرتی ہے۔

اسی طرح شہد اور لیموں کا پانی قبض کو دور کرتا ہے جبکہ یہ پیشاب آور کا کام کرتے ہوئے پیشاب کی نالی کی صفائی بھی کرتا ہے اور اس میں انفیکشن کا خطرہ کم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشروب نظام ہاضمہ کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے، کیونکہ لیموں جگر کو خوراک ٹکڑے کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ شہد جراثیم کش ہونے کے باعث لوگوں کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے تحفظ دیتا ہے اور زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے۔

اور ہاں یہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی مددگار مشروب ہے۔

کرسٹل ڈیوس کے مطابق لیموں جلد کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ خون کے نئے خلیات کے بننے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے جلد جگمگانے لگتی ہے۔

پانی اور شہد جراثیم کش، ایک ہارمون کولیگن کی مقدار بڑھانے اور شفا بخش بھی ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024