• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گوگل 'ایلو' واٹس ایپ کے لیے بڑا خطرہ

شائع September 20, 2016
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ کے لیے ممکنہ طور پر خطرہ ثابت ہونے والا گوگل کا میسنجر 'ایلو' رواں ہفتے ریلیز کیا جارہا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس میسنجر کا اعلان رواں برس مئی میں سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا اور اسے اگست تک ریلیز کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مگر تاخیر کے بعد اب یہ رواں ہفتے ممکنہ طور پر 21 ستمبر کو صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

گوگل ایلو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس میں متعدد اسمارٹ فنکشنز دیئے جائیں گے جن میں سے بیشتر گوگل اسسٹنٹ کے ذریعے کام کریں گے۔

گوگل اسسٹنٹ ایک نیا ورچوئل ہیلپر ہے جو بالکل ایسے کام کرے گا جیسے ایپل کا سری یا مائیکروسافٹ کا کورٹانا۔

دیگر فیچرز میں اسمارٹ ریپلائی بھی شامل ہے جس میں گوگل کی مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے اور یہ دوستوں کے موصول ہونے والے پیغامات کے جواب کے لیے لوگوں کی مدد کرے گی۔

اس کے علاوہ پرائیویٹ نوٹیفکیشن، ایکسپائرینگ چیٹس اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن وغیرہ بھی قابل ذکر ہیں تاہم ایک خاص چیز وشپر شاﺅٹ ہے جو کسی میسج کے فزیکل سائز کا حجم بڑھانے یا گھٹانے کا کام کرے گا۔

اس میں صارف کے فون نمبروں کو استعمال کرکے دوست تلاش کیے جائیں گے اور اس طرح یہ براہ راست واٹس ایپ کا حریف ثابت ہوگا۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ ڈو بھی متعارف کروائی تھی جو لوگوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

تاہم 'ایلو' کے بارے میں گوگل کو توقع ہے کہ یہ واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ وغیرہ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ایپ ثابت ہوگی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Asim Maken Advocate Sep 20, 2016 11:59pm
Good reporting
Muhammad Asim Maken Advocate Sep 21, 2016 12:00am
Good reporting

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024