• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

گوہر ممتاز بھی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

شائع September 17, 2016
پاکستانی گلوکارہ گوہر ممتاز، اداکار یاسر حسین اور صبا قمر — فوٹو/ فائل
پاکستانی گلوکارہ گوہر ممتاز، اداکار یاسر حسین اور صبا قمر — فوٹو/ فائل

پاکستانی گلوکار گوہر ممتاز نے کئی سالوں قبل ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب وہ بہت جلد فلم ’لاہور سے آگے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

گوہر، اداکارہ صبا قمر اور یاسر حسین کی فلم ’لاہور سے آگے‘ میں ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔

گلوکار کی ٹیم کا ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوہر اس فلم میں کام کررہے ہیں جہاں صبا قمر ان سے کافی متاثر نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ’لاہور سے آگے‘ کا دلچسپ ٹیزر ریلیز

35 سالہ گوہر اپنے کیریئر میں چار ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’اُف یہ محبت‘، ’تنہائی‘، کٹھ پُتلی‘ اور ’گھائل‘ شامل ہیں۔

خبر کے مطابق اس بات کی بھی توقعات کی جارہی ہیں کہ فلم ’لاہور سے آگے‘ کے سیکوئل میں صبا قمر اور گوہر ممتاز کو مرکزی کردار میں دیکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ’لاہور سے آگے‘ کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا، اس فلم میں صبا قمر ایک راک اسٹار کا کردار کرتی نظر آئیں گی جبکہ یاسر حسین ان کے قریبی دوست بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’لاہور سے آگے‘ میں صبا قمر کی بہترین اداکاری

اور اب گوہر کی فلم میں شمولیت سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس فلم میں صبا کے علاوہ ایک اور راک اسٹار شامل کرلیا گیا ہے۔

فلم ’لاہور سے آگے‘ رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024