• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’کرش 4‘ کب ریلیز ہوگی؟

شائع September 15, 2016
فوٹو/ پبلسٹی
فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کی سپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ جو خاص طور پر بچوں میں بے حد مقبول ہے اس کے چوتھے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2006 میں بننے والی فلم ’کرش‘ 2003 کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ کا سیکوئل تھی۔

فلم ’کوئی مل گیا‘ کی طرح ’کرش‘ بھی بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں ہریتھیک روشن نے ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد بولی وڈ میں سپر ہیروز پر مبنی فلمیں بننے کا رجحان شروع ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کرش تھری کا ریکارڈ بزنس

فلم ’کرش‘ کے اب تک 3 حصے ریلیز کیے جاچکے ہیں جن میں سے دو میں ہریتھیک کے ساتھ پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا، یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔

اور اب ہریتھیک روشن نے اپنی کامیاب فلم سیریز کے چوتھے حصے کا بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کردیا۔

ہریتھیک کے ساتھ ساتھ ان کے والد ہدایت کار راکیش روشن نے بھی ایک انٹرویو میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

راکیش روشن کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’کرش 4‘ 21 دسمبر 2018 کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتھیک بن گئے کارٹون اسٹار

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی آنند آیل رائے کے ساتھ بننے والی فلم بھی اسی تاریخ کو ریلیز ہوگی جس کا انہوں نے کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا، اس فلم میں شاہ رخ ایک بونے (چھوٹے قد کے آدمی) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ بھی ہریتھیک روشن کی فلم ’قابل‘ کے مدمقابل اگلے سال 26 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔


کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024