• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث

شائع September 12, 2016
یہ انتباہ ویلز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ انتباہ ویلز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— اے ایف پی فائل فوٹو

اگر تو آپ کو فاسٹ فوڈ کھانا بہت زیادہ پسند ہے تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ انتباہ ویلز میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

سوانسی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال خون کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جان لیوا کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ سبزیاں وغیرہ کے ذریعے مناسب مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کا حصہ نہیں بناتے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی تیاری کے لیے ضروری ہیں، ان میں یہ خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

خون کے سرخ خلیات پھیپھڑوں سے آکسیجن جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتے ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صفائی بھی کرتے ہیں اور اس طرح انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق طرز زندگی خاص طور پر غذا ہمارے جسم کے ان ننھے ترین خلیات کی صحت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے، اگر غذا ناقص ہو تو وہ ٹوپھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

محقین نے بتایا کہ اگر خلیات میں خرابی پیدا ہوجائے تو کینسر کے خلیات پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم پھل اور سبزیوں کا استعمال خلیات کی توڑ پھوڑ کا عمل دو گنا تیز کردیتا ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فاسٹ کا محض پانچ دن تک استعمال بھی میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب اور طویل المعیاد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

حقیق کے مطابق جنک فوڈ کا مستقل استعمال موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024