• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تنزانیہ: زلزلے سے 11 افراد ہلاک، 100 زخمی

شائع September 11, 2016

دارالسلام: مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق تنزانیہ کے صوبے کاگارا کے ضلع بوکوبا کے پولیس چیف انچارج کا کہنا تھا کہ زلزلے میں اب تک 11 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شمال مغربی ٹاؤن نُسونگا سے 25 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے تنزانیہ کے پڑوسی ممالک روانڈا، برونڈی، یوگانڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ضلع بوکوبا کے علاقہ مکینوں نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ زلزلے سے علاقے کے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024