• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

’لاہور سے آگے‘ میں صبا قمر کی بہترین اداکاری

شائع September 10, 2016

پاکستانی فلم ’لاہور سے آگے‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اس فلم کے پہلے حصے ’کراچی سے لاہور‘ کی کچھ یادیں تازہ کردی۔

ویسے تو اس فلم کی کہانی اپنے پہلے حصے سے بلکل منفرد نظر آرہی ہے تاہم فلم کی مرکزی اداکارہ صبا قمر کے ملبوسات اور یاسر حسین کی فلم میں موجودگی ’کراچی سے لاہور‘ کو یاد کرنے کے لیے کافی ہے۔

مزید پڑھیں: ’لاہور سے آگے‘ کا دلچسپ ٹیزر ریلیز

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے جیسے یاسر حسین کچھ غنڈوں سے بچنے کیلئے صبا قمر کی گاڑی کے سامنے آجاتے ہیں اور وہی سے ان دونوں کا ایک ساتھ سفر شروع ہوتا ہے، ایک دوسرے کو ناپسند کرنے کی شروعات کے بعد آہستہ آہستہ ان دونوں کو ایک دوسرے کا اچھا دوست بنتے دکھایا گیا۔

3 منٹ دورانیہ کے اس ٹریلر میں دلچسپ مناظر، خوبصورت مقامات اور بہترین میوزک پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کراچی سے لاہور' کا خوشگوار سفر

واضح رہے کہ فلم ’لاہور سے آگے‘ کا پہلا حصہ ’کراچی سے لاہور‘ نے بھی شائقین کی خوب داد وصول کی تھی۔

’کراچی سے لاہور‘ میں اداکارہ عائشہ عمر، شہزاد شیخ، وجاہت رؤف اور یاسر حسین نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024