• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

’رائے ونڈ مارچ‘ مُحرم سے قبل ہی ہوگا:عمران خان

شائع September 9, 2016
عمران خان میڈیا سے بات کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان میڈیا سے بات کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’رائے ونڈ مارچ‘ کی تاریخ میں تبدیلی آسکتی ہے لیکن یہ مارچ محرم الحرام سے قبل ہی ہوگا۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں سمیت پورے پاکستان سے لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا اور اگر حکومت نے مارچ روکنے کی کوشش کی تو پورا شہر بند کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، حکمران اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں، جس پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہو اس کا ریفرنس نہیں بھیجا جاتا، جبکہ ہم قوم کو ان کے خلاف اکٹھا کر رہے ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنے کے لئے ابھی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، لیکن محرم الحرام سے پہلے رائے ونڈ مارچ ہوگا اور وہاں جلسہ بھی کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے اور مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی شرکت کی اپیل کی جائے گی اور اگر کوئی نہ آیا تو تنہا ہی جلسے کو کامیاب بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: عید کے بعد رخ رائے ونڈ کی طرف ہوگا، عمران خان

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے 2 روز قبل کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’24 ستمبر کو پورے ملک سے لوگوں کو رائے ونڈ لے کر آؤں گا۔‘

4 ستمبر کو عمران خان نے لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024