• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

عید پر زیادہ گوشت کھانے سے بیماریوں کا سامنا

شائع September 9, 2016

عید پر قربانی کا گوشت کھانے والے والوں کو ڈاکٹرز نے طبی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عید الضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے والوں کو بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

عید کے موقع پر ہر کسی کی آرزو ہوتی ہے کہ وہ بکرے یا گائے کے گوشت سے بنی مرچ مسالے دار کڑاہی ، تکے اور کباب پر خوب ہاتھ صاف کرے، مگر طبی ماہرین ضرورت سے زیادہ گوشت خوری کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق گوشت کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ یورک ایسڈ اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر کاظمی کا کہنا تھا کہ قربانی کے گوشت کو زیادہ نہ کھائیں، بلکہ اس حوالے سے اعتدال رکھنا چاہیے، گوشت کے زیادہ کھانے سے پیٹ کی بیماریاں لگانے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔

طبی ماہرین کا یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری پروٹینز ہوتے ہیں، اس لیے قربانی کا لذیذ گوشت اعتدال سے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024