• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’مومو‘ ہدایت کار بن گئیں

شائع September 9, 2016
پاکستانی اداکارہ
پاکستانی اداکارہ

پاکستانی ڈرامے ’بلبلے‘ میں اپنے مزاحیہ کردار 'مومو' سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ حنا دلپزیر اب ہدایت کارہ بھی بن گئیں۔

حنا اس عید الاضحیٰ پر اپنی ہدایات میں بننے والی پہلی ٹیلی فلم ’حنا دلپزیر کی گدگدی‘ ریلیز کریں گی۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے حنا کا کہنا تھا ’میں ایک طویل عرصے سے ڈائیریکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنا چاہ رہی تھی لیکن اس کے لیے مجھے ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار تھا، علینہ فاروق نے ایک دلچسپ کہانی تحریر کی ہے جس کے ساتھ میں ہدایت کاری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہوں، میں اس موقع کے لیے ٹی وی ون چینل کی سیما طاہر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی‘۔

ان کا اپنی ٹیلی فلم کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ عید پر پیش کیے جانے والے باقی شوز کی طرح نہیں ہوگی جن میں صرف جانوروں پر فوکس کیا جاتا ہے۔

حنا کے مطابق ’میرا شو سماجی اقدار پر مبنی ہے، یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں لیکن عید کا روز ساتھ مل کر منائیں گے، میرے خیال میں اچھا اسکرپٹ سب سے اہم ہے، مجھے امید ہے لوگوں کو بھی یہ شو پسند آئے گا اور سب اس کی تعریف کریں گے‘۔

حنا دلپزیر کی ٹیلی فلم ’حنا دلپزیر کی گدگدی‘ ٹی وی ون پر عید کے پہلے روز نشر کی جائے گی۔

ان کے مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم بھی کافی مزاحیہ ثابت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024