• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:53pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:53pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد، انوشکا کی کہانی کیا ہے؟

شائع September 8, 2016
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان — فوٹو/ فائل

بولی وڈ میں پاکستانی اداکار فواد خان کی تیسری فلم کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور سب کی ایک طویل عرصے سے جاننا چاہتے ہیں کہ فواد خان اس فلم میں آخر کر کیا رہے ہیں۔

فواد خان سب سے پہلے اس فلم میں ایک مختصر کردار ادا کرنے جارہے تھے تاہم کرن جوہر سے ان کی بڑھتی دوستی اور بولی وڈ میں اپنی بہترین کارکردگی سے جگہ بنانے کے بعد کرن نے ان کے مختصر کردار کو فلم کا کافی اہم کردار بنادیا۔

مزید پڑھیں: ’اے دل ہے مشکل میں میرا کردار بہت اہم‘

کرن جوہر کی اس فلم میں فواد خان کے ساتھ انوشکا شرما، رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اور اب فواد اور انوشکا کی فلم میں کہانی کچھ حد تک سامنے بھی آگئی ہے۔

ایشن ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ٹی وی اداکار کوشل کپور جو کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں انوشکا شرما کے والد کا کردار کرتے نظر آئیں گے، نے انٹرویو میں ان اداکاروں کی کہانی بیان کردی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشی ہے فواد نے میری فلم میں کام کیا، کرن

کوشل کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں ایک سین کے دوران رنبیر کپور کو تھپڑ ماریں گے جس کی وجہ فواد خان اور انوشکا شرما ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں فلم میں انوشکا کے والد کا کردار ادا کررہا ہوں، ایک سین میں رنبیر، انوشکا اور فواد کی شادی کروانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر میں غصہ ہوکر انہیں گھر سے نکال دیتا ہوں، جب رنبیر مجھے ان کی شادی کے لیے رضامند ہونے پر زور دیتے ہیں تو میں انہیں تھپڑ مار دیتا ہوں‘۔

کسی بھی ہدایت کار کو فلم کی ریلیز سے قبل اس کی کہانی سامنے آنے کا خوف رہتا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر کا اس پر کیا ردعمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 'اے دل ہے مشکل': فواد، رنبیر کی ایشوریا کیلئے لڑائی؟

واضح رہے کہ فواد خان اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جس میں ان کے کام کو شائقین نے خوب سراہا تھا۔

’اے دل ہے مشکل‘ کا حال ہی میں ٹائٹل گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024