• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک

شائع September 7, 2016 اپ ڈیٹ September 8, 2016

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کار میں سوار مشتبہ ملزمان، ڈیفنس فیز 6 میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں اہلکار ڈیفنس میں ڈاکٹر عبدالعزیز کی حفاظت پر مامور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالعزیز کا اپنے بھائیوں سے زمین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، اور اسی تنازع کی وجہ سے ایک بھائی کو پہلے ہی قتل کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر عبدالعزیز نے واقعے کے بعد پولیس سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ ان کے چھوٹے بھائی عبدالوہاب نے کرایا، جس میں ان کے 2 محافظ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالعزیز ایک سینئر پولیس افسر کے قریبی رشتہ دار ہیں اس لیے 2 پولیس اہلکاروں کو ان کی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: ایک اور ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

جناح ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی شناخت 28 سالہ ماجد اور 50 سالہ اشتیاق کے ناموں سے ہوئی۔

دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ علاج سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024